یاماہا YBR125G کا نیا ڈیزائن سامنے آگیا

0 1,274

پاکستانی موٹرسائیکل مینوفیکچررز ایک لمبے عرصے سے اپنی بائکس میں کوئی بڑی مکینیکل تبدیلی لانے کی بجائے محض گرافکس اور نئے سٹیکرز کے ذریعے ہی صارفین کو اپنی طرف راغب کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ دیگر بائک کمپنیز کی طرح یاماہا پاکستان نے بھی کچھ ایسا ہی کیا ہے۔ یاماہا YBR125G کے لیے ایک نیا ڈیزائن سامنے لایا گیا ہے جو ہمارے قومی جانور مارخور متاثر ہے اور حیران کن طور پر اس بائک میں ڈیزائن کے علاوہ کچھ بھی نیا نہیں ہے کہ جس کو یہاں بیان کیا جا سکے۔

کمپنی کی جانب سے شئیر کی گئی سوشل میڈٰیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی یاماہا YBR125G کے نیا ڈیزائن اور دیگر گرافکس ہمارے قومی جانور مارخور سے متاثر ہیں۔ مارخور کی طرح یہ بائک بھی سخت اور دشوار گزار راستوں پر آسانی سے سفر کے قابل ہے۔

اس کے علاوہ رنگوں کی بات کریں تو آپ میٹ اور میٹالک رنگ کے کسی بھی ویرینٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

گزشتہ کئی سالوں سے صارفین بائکس میں چند سٹیکرز کا گرافکس کی تبدیلیوں کے علاوہ کسی بڑی اپ ڈیٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس دوران قومی جانور مارخور سے متاثرہ گرافکس اور ڈیزائن کے تعارف کے ساتھ یاماہا نے اپنی نیا ڈیزائن پیش کیا ہے لیکن وہ لوگ جو کہ حقیقی جدت پسندی کے خواہاں ہیں، ان کیلئے یہ اپ ڈیٹ کوئی خاص اہم نہیں ہے۔

پاک سوزوکی کی نئی ‘ڈسکاؤنٹ آفر

پچھلے ایک لمبے عرصے سے جاری مشکلات بشمول پیداوار میں کمی اور قیمتوں سے کسی حد تک نمٹنے کے بعد بھی کار اور بائک کمپنیز صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے ایک کے بعد ایک نئی آفر دے رہے ہیں. یاماہا اور ہنڈا کے بعد اب پاک سوزوکی نے ایک بار پھر اپنی بائکس پر آفر لگا دی ہے۔

یہ آفر محدود مدت کیلئے ہے جو ایک ایسا موقع پیش کرتی ہے کہ جس کے ذریعے PayPro استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں اور ایسا کرنے والوں کے لیے خصوصی طور پر رعایت دستیاب ہے۔

صارفین 24 ماہ کی قسط کے پلان کے ساتھ ساتھ 25 فیصد ڈاؤن پیمنٹ اور 0 فیصد مارک اپ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ لہذا، یہ ایک ایسی آفر ہے جو سوزوکی موٹرسائیکل خریدنے کے سفر کو پہلے سے زیادہ ہموار اور سستا بنانے کا وعدہ کرتی ہے۔

یاماہا کی نئی پیشکش کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel