نئے ہنڈا CG 125 میں کی گئی بڑی تبدیلیاں

0 2,849

اگست 2021 میں اٹلس ہنڈا نے 101 تبدیلیوں کے ساتھ ہنڈا CD 70 کا نیا ماڈل لانچ کیا اور اب کمپنی ہنڈا CG 125 کا نیا ماڈل لانچ کر رہی ہے۔ پاک ویلز پر موجود تصاویر کے مطابق بائیک کی پوری باڈی بشمول فرنٹ ٹائر، پیٹرول ٹینک، سیٹ، رئیر سیٹ، سائلنسر، بریک اور گئیر باکس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Honda CG 125 Changes

ہنڈا CG 125 میں کی جانیوالی بڑی تبدیلیاں

تصاویر کے مطابق بیرنگ، ریڈیل بال اور ڈرم گئیر شفٹ میں دو بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کمپنی کے مطابق نئے بیرنگ کے ڈیزائن میں بہتری لاتے ہوئے نہ صرف اس کی لوڈ بیرنگ کپیسٹی کو بڑھایا گیا ہے بلکہ آپریشن کو مزید مستحکم بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بہترین گئیر شفٹنگ کے لیے ڈرم گئیر شفٹ کے ڈیزائن میں بھی تبدیلی کیا گئی ہے۔

Bearing Ball Honda CG 125

واضح رہے کہ گئیر شفٹ کا پرانا ڈیزائن انجن پر لوڈ بڑھانے کے علاوہ فرکشن بھی بڑھاتا تھا اور گئیر بدلنے میں بھی زیادہ وقت لیتا تھا جبکہ نیا گئیر شفٹ کے ذریعے کم فرکشن کے ساتھ آسانی سے گئیر کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے بائیک کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

Drum Gear Shift Honda CG 125

نیا ماڈل کب دستیاب ہوگا؟

ذرائع کے مطابق، یہ نیا ماڈل آئندہ ہفتے سے ڈیلرشپس پر پہنچنا شروع ہو جائے گا۔ تاہم یہ حتمی نہیں ہے۔

ہنڈا CG 125 کی قیمت

ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی اس نئے ماڈل کی قیمت میں اضافہ ننہیں کرے گی۔ یعنی نئی بائیک کی قیمت 147500 روپے ہوگی۔ تاہم، رواں سال کے آغاز کے بعد سے بائک کی قیمتیں بار بار بڑھ رہی ہیں۔ لہذا ہم نہیں جانتے کہ اگلی بار قیمت میں اضافہ کب ہوگا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی نئی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس سے مقامی مارکیٹ میں مزید غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔

ہنڈا CG 125 میں کی گئی 55 تبدیلیوں کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ ان تبدیلیوں سے مطمئن ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.