پاکستان میں MG 3 کا نیا ویرینٹ آئے گا، جاوید آفریدی
ایم جی پاکستان کے پوسٹر بوائے جاوید آفریدی پاکستانی صارفین کیلئے MG 3 سے متعلق ایک نئی خبر لے کر آئے ہیں۔ کئی سالوں سے پاکستان میں اس ہیچ بیک کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل جاوید آفریدی کیجانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 20 لاکھ روپے سے کم رکھی جائے گی۔ پچھلے کچھ عرصے میں جاوید آفریدی تین بار صارفین سے گاڑی کی قیمت کا اندازہ لگانے کا کہہ چکے ہیں لیکن ابھی تک گاڑی کا کوئی نام و نشان نظر نہیں آتا۔
جاوید نے ایک بار پھر فیس بک پر جواب اور سوال کے سیشن کے دوران MG کے چاہنے والوں کو گاڑی کے بارے مزید اپ ڈیٹ کیا ہے۔ جب ایک فرد نے ان سے MG 3 کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے جواب دیا: وعدے کے مطابق پاکستان میں اس گاڑی کا نیا ورژن آئے گا۔
تاہم جاوید آفریدی نے پاکستان میں MG 3 کے ممکنہ لانچ کے لیے کوئی اشارہ نہیں دیا کہ کب پاکستان آئے گی اور اس کی قیمت کیا ہوگی۔ نیز، آٹو انڈسٹری کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ایم جی پاکستان کے لیے اس کار کو 20 لاکھ روپے سے کم میں لانچ کرنا کافی مشکل ہوگا۔
ڈالر ریٹ، فریٹ چارجز، خام مال اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل بڑھتے ہوئے ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ لہذا، اس دوران کار لانچ کرنا انتہائی مشکل ہو گا۔ یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہوگا جب MG اس گاڑی کو مقامی طور پر تیار شدہ کاروں کے طور پر لانچ کرے۔ لیکن دوسری جانب ہمیں ابھی تک MG کی دیگر گاڑیوں کے CKD یونٹس دیکھنا باقی ہیں۔
سوال و جواب کے اسی سیشن کے دوران جاوید آفریدی نے دعویٰ کیا کہ ہم اگلے ماہ مقامی طور پر تیار شدہ MG گاڑیاں دیکھیں گے۔ تو آئیے انتظار کریں اور بہتری کی امید رکھیں۔ دریں اثنا، MG 3 کی نمایاں خصوصیات اور خصوصیات ذیل میں درج ہیں۔
MG 3 ہیچ بیک
ایم جی 3 ایک 1500 سی سی سب کومپیکٹ ہیچ بیک ہے۔ عالمی مارکیٹ میں اس گاڑی کی دوسری جنریشن دستیاب ہے۔ گاڑی میں 1.5 لیٹر انجن کیساتھ 5 سپیڈ مینوئل اور 4 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن دی گئی ہے۔ گاڑی کے بنیادی فیچر یہ ہیں:
- کروز کنٹرول
- 8 انچ ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سکرین
- رئیر پارکنگ سینسر
- 6 ایئر بیگز
- ایمرجنسی بریکنگ اسسٹنس
- ہِل ہولڈ کنٹرول
- ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TYPS)