1.6L ایلانٹرا کی قیمت اور بکنگ

0 9,863

ہیونڈائی ایلانٹرا کا نیا ویرینٹ آ چکا ہے۔ گاڑی ہیونڈائی کی ڈیلرشپس پر پہنچا دی گئی ہے اور ڈسپلے بھی کر دی گئی ہے۔ گاڑی کی قیمت اور بکنگ سے متعلق تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔

ہیونڈائی ایلانٹرا کی قیمت

ایلانٹرا کے نئے ویرینٹ کی ایکس ​​فیکٹری قیمت ذیل میں درج ہے۔

بیس ویرینٹ      L1.6 ایلانٹرا جی ایل        4299000 روپے

 

کمپنی اس نئی کار میں کیا پیشکش کر رہی ہے؟ دو مختلف ویرینٹس کے فیچرز کے درمیان کیا فرق پایا جاتا ہے؟ آپ کو ہمارے آنے آرٹیکلز میں نئی ایلانٹرا  جی ایل کے فیچرز و دیگر خصوصیات کے علاوہ 1.6L کرولا اور L1.5 سوِک کے ساتھ L1.6 ایلانٹرا کا تفصیلی موازنہ بھی دیکھنے کو ملے گا۔

بکنگ اور ڈیلیوری

نئی ایلانٹرا کی بکنگ کیلئے قیمت 1200000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

مقابلہ

1.6L ایلانٹرا کے براہ راست حریف سی سیگمنٹ سیڈانز 1.6L کرولا، 1.5L سوِک سٹینڈرڈ اور L1.5  سوِک اورئیل کے بیس ویرینٹس ہیں۔

قیمت کی بات کی جائے تو نئی 1.6L ایلانٹرا کا مقابلہ بی سیگمنٹ سیڈانز کے ٹاپ ویرینٹس 1.5L یارس CVT اور 1.5L ایسپائر سٹی کے ساتھ  ہے۔

ہیونڈائی نے مارچ 2021 میں ایلانٹرا کا پہلا ویرینٹ لانچ کیا تھا اور ایک سال کے بعد اب کمپنی نے کار کا دوسرا ویرینٹ متعارف کروایا ہے۔ ہمارے خیال میں ایک سال تک انتظار کرنا کمپنی کا ایک زبردست اقدام تھا۔ کمپنی نے مارکیٹ کو جاننے کیلئے کار کا ایک ویرینٹ لانچ کیا۔ اب جب کہ لوگ ایلانٹرا کا تجربہ کر چکے ہیں اور گاڑی کو پسند کرنے لگے ہیں تو کمپنی نے گاڑی کا ایک لوئر ویرینٹ بھی لانچ کر دیا ہے۔

آپ کو ایلانٹرا کا نیا ویرینٹ کیسا لگا؟ اس کی قیمت کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ L1.5 ٹربو سوِک اور L1.6 کرولا کے مختلف ویرینٹس پر 1.6L ایلانٹرا کو ترجیح دینا ایک اچھا اقدام ہوگا؟ اگر ہاں تو کیوں؟ 1 سے 10 تک آپ اس گاڑی کو کیا ریٹنگ دیں گے؟ آپ اس نئی کار سے کتنے متاثر ہوئے ہیں؟ نیچے دئیے گئے کمنٹس سیکشن میں ہمیں ​​ایلانٹرا کے نئے ویرینٹ کے بارے میں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.