1.6L ایلانٹرا آفیشلی لانچ کر دی گئی
آخر کار انتظار ختم ہوا! ہیونڈائی نے ایلانٹرا کا دوسرا ویرینٹ لانچ کر دیا ہے۔ گاڑی کے فیچرز اور قیمت سے متعلق ہم تمام معلومات رکھتے ہیں۔ گاڑی ہیونڈائی کی ڈیلرشپس پر پہنچا دی گئی ہے۔
ہیونڈائی ایلانٹرا کے ویرینٹس
اب مارکیٹ میں ایلانٹرا کے دو ویرینٹس (2.0 ایلانٹرا جی ایل ایس، 1.6 ایلانٹرا جی ایل) موجود ہیں۔
کمپنی ایک سال تک 1.6L، 1.8L کرولا اور 1.5L، 1.8L سوِک کے مقابلے میں ایلانٹرا کا ایک ویرینٹ ( 2.0 ایلانٹرا جی ایل ایس) مارکیٹ میں بیچتی رہی ہے۔ جس کے بعد کرولا اور سوِک کے بیس ویرینٹس سے مقابلے کیلئے ایلانٹرا کا بیس ویرینٹ لانچ کیا گیا ہے۔
1.6L ایلانٹرا کی مدمقابل کون سی گاڑیاں ہیں؟
1.6L ایلانٹرا کے مدمقابل سی سیگمنٹ سیڈانز کے بیس ویرینٹس ہیں۔ جن میں 1.6L کرولا، 1.5 سوِک سٹینڈرڈ اور 1.5 سوِک اورئیل شامل ہیں۔
قیمت کی بات کی جائے تو نئی 1.6L ایلانٹرا کا مقابلہ بی سیگمنٹ سیڈانز کے ٹاپ ویرینٹس 1.5L یارس CVT اور 1.5L ایسپائر سٹی کے ساتھ ہے۔
ہیونڈائی نشاط نے مارچ 2021 میں Elantra کو لانچ کیا۔ پاما کی جانب سے جاری کی گئی سیلز رپورٹ میں درج اعداد و شمار کے مطابق ہیونڈائی نے ایک سال میں ایلانٹرا کے 2784 یونٹس فروخت کیے۔ مارچ 2021 میں ایلانٹرا کے46 یونٹس جبکہ فروری 2022 میں 357 یونٹس فروخت ہوئے۔ یعنی صرف ایک سال کی مدت میں 644 فیصد تیزی سے سیلز بڑھیں۔
ایک سال قبل 2.0Lایلانٹرا نئے تیسرے سی-سگمنٹ سیڈان آپشن کے طور پر آئی تھی۔ اس سے قبل، پاکستانی صرف دو سی سیگمنٹ سیڈان، کرولا اور سوِک کے بارے ہی جانتے تھے۔ گاڑی کی لان کے بعد بہت سے لوگوں نے مارکیٹ میں ایلانٹرا کی صلاحیت پر سوال اٹھایا۔ اب جب کہ یہ گاڑی مارکیٹ میں ٹیسٹ کی جا چکی ہے تو صارفین اس گاڑی کو خریدنے میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔