نئی کرولا آلٹس ایکس-پیکیج کی قیمت سامنے آ گئی!

0 13,012

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے اپنی آنے والی گاڑی کرولا آلٹس X-پیکیج کی قیمت ظاہر کر دی ہے۔ خبروں کے مطابق IMC کرولا 1.6L اور 1.8L آلٹس گرینڈ کو نیا لُک دینے کے لیے اسے لانچ کر رہا ہے۔

اس سے پہلے IMC کے سی ای او علی جمالی نے پاک ویلز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس گاڑی کی لانچ کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے  بتایا تھا کہ کمپنی اگلے سال 1.6L اور 1.8L آلٹس گرینڈ میں معمولی تبدیلیاں متعارف کروائے گی۔ نئی گاڑی، جسے کرولا X پیکیج کا نام دیا گیا ہے، میں کچھ ایڈ-آنز ہوں گے اور یہ کچھ ماڈل تبدیلیوں کے ساتھ آئے  گی۔

کمپنی ممکنہ طور پر یہ نئی گاڑی مکمل بلیک انٹیریئر، مسافر کی سیٹ بیلٹ کے لیے سینسر، پارکنگ سینسر اور کار کے لیے نئی باڈی کٹ کے ساتھ پیش کرے گی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مکمل بلیک انٹیریئر صرف کرولا آلٹس گرینڈ 1.8L آٹومیٹک میں ہوگا، جو ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔

X-Package

کرولا آلٹس X-پیکیج کی قیمتیں:

نوٹیفکیشن کے مطابق آلٹس X-پیکیج کی قیمتیں یہ ہیں:

Corolla Altis X-Package Prices

اس کا مطلب ہے کہ کمپنی نے کرولا کے تمام نئے ویرینٹس پر 60,000 سے 1,00,000 روپے بڑھائے ہیں۔

نوٹیفکیشن کا مزید کہنا ہے کہ اس گاڑی کی ڈلیوری 13 جنوری 2021 سے شروع ہوگی۔

X-package

یہ فیس لفٹ ممکنہ طور پر ٹویوٹا کرولا کی سیلز کو بڑھائے گا۔ کمپنی مالی سال ‏2020-21 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بہترین سیلز کا لطف اٹھا رہی ہے۔

ٹویوٹا یارِس کی لانچ اور فروخت ہی وہ بڑی وجہ ہے جو کمپنی کے اس آگے کی جانب سفر کی وجہ بنا۔ X-پیکیج لانچ کرکے کمپنی پاکستان میں سیڈان مارکیٹ پر اپنی گرفت مزید کرنے کی امید رکھ رہی ہے۔

اس سے پہلے ہم نے بتایا تھا کہ IMC کرولا گاڑیوں کی بکنگ بند کر رہا ہے۔ اس صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے جمالی نے کہا تھا کہ مسئلہ مارکیٹ میں نیا ماڈل آتے ہی حل ہو جائے گا۔

یہ لوکل مارکیٹ میں ایک زبردست اضافہ ہوگی، کیونکہ مقابلہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ نئی کمپنیاں جیسا کہ کِیا لکی اور ہیونڈائی نشاط پاکستان میں زبردست کام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ دوسری کمپنیاں بھی جون 2021ء میں پاکستان آٹوموٹو پالیسی ایکسپائر ہونے سے پہلے نئی گاڑیاں لانچ کرنے کی  تیاریاں کر رہی ہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.