پروٹون ایکس 70 لانچ کر دی گئی، قیمت بھی سامنے آ گئی!
پروٹون X70 پاکستان میں لانچ کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے یہ گاڑی آج کراچی میں ایک ورچوئل لانچ ایونٹ کے دوران متعارف کروائی۔ نئی کومپیکٹ SUV کی رونمائی 10 دسمبر کو کی گئی تھی، اور کمپنی نے متعدد فیچرز ظاہر کیے تھے۔
کمپنی نے یہ گاڑی دو ویرینٹس میں لانچ کی ہے، پہلا ایگزیکٹو آل ویل ڈرائیو (AWD) اور دوسرا پریمیم فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) ہے۔ اس وقت کمپنی اس گاڑی کے CBU یونٹس فروخت کر رہی ہے لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ CKD یونٹس کی پیداوار 2021ء کی دوسری سہ ماہی میں شروع ہو جائے گی۔
پروٹون X70 کے CBU یونٹس کی قیمت:
AWD ایگزیکٹو ویرینٹ کی قیمت 48,90,000 روپے ہے جبکہ FWD پریمیم 53,90,000 روپے کا ہوگا۔
CKD یونٹس کی قیمت:
کمپنی کے مطابق AWD ایگزیکٹو 46,90,000 روپے کا ہوگا جبکہ FWD پریمیم کی قیمت 49,90,000 روپے ہوگی۔
پروٹون X70 کا انجن:
یہ گاڑی 1500cc ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ آتی ہے جو 177hp اور 255Nm ٹارک پیدا کرتا ہے اور ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (DCT) سے لیس ہے۔
پروٹون X70 AWD ایگزیکٹو:
AWD ایگزیکٹو کے اہم فیچرز یہ ہیں:
- وائس کمانڈ
- آن-ڈیمانڈ ایکٹو آل ویل ڈرائیو سسٹم
- LED ہیڈلیمپس DRLs کے ساتھ
- مصنوعی چمڑے کی سیٹیں
- 360 ڈگری کیمرا
- ڈرائیور پاور سیٹ
- ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم
- 18 انچ الائے رِمز
FWD پریمیم:
FWD پریمیم ویرینٹ کے اضافی فیچرز یہ ہیں:
- ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم
- نیپا لیدر سیٹس
- فرنٹ پسنجر پاور سیٹس
- پینورامک سن رُوف
- 19 انچ الائے رِمز
کمپنی نے دونوں ویرینٹس میں کئی اہم فیچرز پیش کیے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ویرینٹس کی اعلان کردہ قیمت بھی کِیا اسپورٹیج اور ہیونڈائی ٹوسان سے کم ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پروٹون X70 ان دونوں کومپیکٹ SUVs کا سخت مقابلہ کرے گی۔