ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے بری خبر

0 566

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ پنجاب ٹریفک پولیس نے ہر تمام قسم کی چالان فیس ڈبل کردی ہے۔ یہ نئی فیس ہر قسم کے ڈرائیورز جن میں پیسنجر، کمرشل وہیکل ڈرائیورز، موٹرسائیکلسٹس، رکشا ڈرائیورز شامل ہوں گے، پرلاگو ہوگی۔

چالان فیس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ موٹرسائیکل چلانے والے تمام افراد کو پانچ سال سے پرانی موٹر سائیکل ہونے پر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی رکھنا ہوگا۔

موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے نئے جرمانے

موٹر سائیکل سوار کے لیے قانون شکنی پر چالان میں 300 سے 400 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

ہیلمنٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے چالان فیس کو 200 سے بڑھا کر 600 روپے کر دی گئی ہے۔

اوورسپیڈنگ، نوپارکںنگ، رونگ وے اور رات کو بغیر لائٹس کے موٹر سائیکل چلانے پر اب 200 کی بجائے 400 روپے کا چالان کیا جائے گا۔

اسی طرح کم عمر موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے چالان فیس 500 روپے رکھی گئی ہے جبکہ بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانے کی صورت 600 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ جعلی نمبرپلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے 1000 روپے کے چالان کی منظوری دی گئی ہے۔

رکشہ ڈرائیورز کیلئے جرمانے

رکشی ڈرائیورز کیلئے چالان فیس 250 سے بڑھا کر 500 کردی گئی ہے۔

کارسواروں کیلئے جرمانے

سیٹ بیلٹ نہ پہننے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر جرمانہ 500 سے 750 تک کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پر 2000 روپے تک جرمانہ ہوگا۔

حکومت پنجاب نے سڑکوں پر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ امید ہے کہ چالان فیس ڈبل کرنے سے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے رہیں گے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ پولیس کے پاس شہریوں کو قوانین کی پاسداری کا پابند بنانے کیلئے بھاری چالان فیس عائد کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.