سندھ ایکسائز نے گاڑیوں کا رجسٹریشن ٹیکس دوگنا کردیا

0 1,083

گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب سندھ میں گاڑیوں پر عائد شدہ ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے فنانس (سپلیمنٹری) ایکٹ 2022 کے تحت گاڑیوں کے رجسٹریشن ٹیکس کو دوگنا کر دیا ہے۔

سندھ میں نئی گاڑی پرعائد شدہ ٹیکسز یہ ہیں۔

1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ٹیکس

1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ٹیکس بڑھا کر 100000 روپے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل سندھ میں گاڑیوں کے مالکان 50000 روپے ٹیکس ادا کر رہے تھے۔ یہ نیا ٹیکس ذیل میں دی گئی گاڑیوں پر لاگو ہوگا۔

اس کیٹیگری میں یہ گاڑیاں شامل ہیں:

1001 سی سی سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد ٹیکس

1001 سی سی سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر رجسٹریشن ٹیکس اب 200000 روپے ہو گا جو کہ ​​ٹیکس کی سابقہ شرح 100000 سے دوگنا ہے۔ اس کیٹیگری میں یہ گاڑیاں شامل ہیں:

2001 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر عائد ٹیکس

سندھ میں 2001 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر عائد ٹیکس دوگنا کر کے 400000 روپے کر دیا گیا ہے۔

اس کیٹیگری میں یہ گاڑیاں شامل ہیں:

عوام پہلے ہی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں پریشان نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کیلئے لاکھوں روپے کی ادائیگی صارفین کو مزید پریشان کر دے گی۔

موٹر وہیکل ٹیکس اب تک صرف سندھ میں بڑھایا گیا ہے جس کے بعد دیگر صوبوں کے محکمے بھی ایسا ہی کرتے ہوئے گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ کریں گے۔

سندھ میں نئے رجسٹریشن ٹیکس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.