یہ ہے دنیا کی نئی تیز ترین کار!
امریکی ساختہ SSC Tuatara دنیا کی نئی تیز ترین کنزیومر کار بن گئی ہے، جس نے بگاٹی شیرون سپر اسپورٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ Tuataraایک لائٹ ویٹ، ٹوئن-ٹربوچارجڈ، مڈ-انجن ، پٹرول-پاور کار ہے جو 331 میل فی گھنٹہ (یعنی 544 کلومیٹرز فی گھنٹہ) کی زیادہ سے زیادہ رفتار تک پہنچی۔ گاڑی نے بگاٹی کا ریکارڈ 38 میل فی گھنٹہ کے فرق سے توڑا ہے۔ یہ کار کی رفتار کے ریکارڈز کی تاریخ میں سب سے بڑا مارجن ہے۔
SSC Tuatara کا انجن:
SSC Tuatara ایک 5.9L ٹربوچارجڈ V8 انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 1,350hp اور 1,753nm کا زبردست ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی 7-اسپیڈ CIMA آٹومیٹڈ مینوئل ٹرانسمیشن رکھتا ہے۔
SSC Tuatara کا ایکسٹیریئر:
امریکی مینوفیکچررز کے مطابق اس کار کے ایکسٹیریئر نے ریکارڈکو توڑنے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ سپر کار ریزر-شارپ ایروڈائنامکس رکھتی ہے جس بہترین ڈریگ coefficient اور تمام ویلز پر درست downforce حاصل کی۔
SSC کے بارے میں:
SSC ایک شمالی امریکی اسپورٹس کار مینوفیکچرر کمپنی ہے، جو 1998 میں قائم کی گئی۔ کمپنی نے اپنی پہلی سپر کار 2004 میں مڈ-انجن سپر کار کے ساتھ 6.3L سپر چارجڈ V8 انجن کےساتھ متعارف کروائی تھی کہ جس کا نام Ultimate Aero تھا۔ یہ انجن 1,287hpاور 1,100nm ٹارک پیدا کرتا تھا۔
2007 میں کمپنی نے Ultimate Aero کا ایک اپگریڈڈ ورژن لانچ کیا۔ نئی کار نے بگاٹی ویرون کا 256 میل فی گھنٹہ (412 کلومیٹرز فی گھنٹہ) کار یکارڈ توڑا۔ یہ ریکارڈ تین سال تک شمالی امریکی کمپنی کے پاس رہا۔ بگاٹی ویرون سپر اسپورٹ نے 267 میل فی گھنٹہ (430 کلومیٹرز فی گھنٹہ) کی ٹاپ اسپیڈ کے ساتھ یہ ریکارڈ واپس لیا۔
SSC اور بگاٹی کا یہ مقابلہ تقریباً ایک دہائی سے جاری ہے، جس میں بگاٹی نے تیز ترین کار ریس میں Ultimate Aero TT کو ہرا کر پہلا راؤنڈ جیتا۔ البتہ SSC نے بگاٹی شیرون سپر اسپورٹ کو ہرا کر اپنا چھنا ہوا اعزاز واپس لے لیا۔ یہ رقابت صارفین کے لیے بہت دلچسپی کی حامل ہے کیونکہ اس سے انہیں نئی سپر کارز ملتی رہتی ہیں۔ تازہ ترین ریکارڈ کے مطابق بگاٹی کا جواب دیکھنا ابھی باقی ہے۔
ان دو کمپنیوں کے درمیان سپر کاروں کی دوڑ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ اپنے خیالات نیچے کمنٹس سیکشن میں پیش کیجیے۔
آٹوموبائل انڈسٹری کےحوالے سے مزید ویوز، نیوز اور ریویوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔