ٹیسلا ماڈل ایس کو ملی ایک زبردست نئی شکل و صورت

0 6,297

ٹیسلا ماڈل ایس ایک خوش قسمت گاڑی ہے جو کمپنی کو سب کی نظروں میں لائی۔ ٹیسلا نے بدھ 28 جنوری کو چوتھی سہ ماہی کے اعلانات کے موقع پر ماڈل ایس سیڈان کے ایک شاندار ری ڈیزائن کی رونمائی کی ہے۔ یہ نئی گاڑی ورلڈ ریکارڈ 520 میل کی رینج رکھے گی اور دو سیکنڈز سے بھی کم وقت میں 0 سے 60 میل کی رفتار حاصل کرے گی۔ جبکہ انٹیریئر میں بھی کچھ زبردست تبدیلیاں کی گئی ہے جیسا کہ 17 انچ کی لینڈسکیپ ڈیش بورڈ اسکرین، بٹرفلائی اسٹیئرنگ ویل اور ریئر پیسنجر اسکرین۔

ماڈل ایس کا آغاز 2012 میں ہوا تھا اور اس نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں خوب کامیابیاں حاصل کیں۔ لیکن تب سے اس الیکٹرک سیڈان کی شکل و صورت ویسی ہی تھی۔ اب آئندہ اپگریڈ اس کا پہلا بڑا ری ڈیزائن ہوگا اور ٹیسلا کے چاہنے والے اس کے شدت سے منتظر ہیں۔

ٹیسلا ماڈل ایس پاور ٹرین

ٹیسلا کہتا ہے کہ اس نے نئی الیکٹرک سیڈان کی پاور ٹرین، بیٹری پیک، بیٹری ماڈیول اور ڈرائیو یونٹس کو اپڈیٹ کیا ہے۔ کمپنی ماڈل ایس کے تین پاور ٹرین ورژن لانچ کرے گی۔

لانگ رینج:

  • ڈوئل موٹر آل-ویل ڈرائیو
  • 412-میل رینج
  • ‏670hp پِیک پاور
  • ‏0-60 میل فی گھنٹہ 3.1 سیکنڈز میں
  • قیمت 79,900 ڈالرز سے
  • مارچ میں آمد

پلَیڈ:

  • ٹرائی-موٹر آل-وِیل ڈرائیو
  • ‏390-میل رینج
  • 1,020hp پِیک پاور
  • ‏0-60 میل فی گھنٹہ 1.99 سیکنڈز میں
  • قیمت 1,19,000 ڈالرز سے
  • مارچ میں آمد

پلَیڈ+:

  • ٹرائی-موٹر آل-وِیل ڈرائیو
  • ‏520-میل رینج
  • 1100hp پِیک پاور
  • ‏0-60 میل فی گھنٹہ 2 سیکنڈز سے بھی کم میں
  • قیمت 1,39,000 ڈالرز سے
  • ‏2021 کے آخر میں آمد

ٹیسلا ماڈل ایس انٹیریئر

ماڈل ایس کے تینوں ویرینٹس کو ایک جیسی انٹیریئر اپگریڈز ملیں گی۔ نیا ڈیزائن 17 انچ پورٹریٹ ڈیش بورڈ ٹچ اسکرین رکھے گا جو کہ ٹیسلا ماڈل 3 اور ماڈل وائی میں ملتا ہے۔ یہ ڈسپلے ‏2200×1300 کا سینماٹک ریزولیوشن رکھے گا، جو تمام مسافروں کی اِن-کار گیمنگ کے لیے بہترین ہے۔

دوسری قطار میں کی گئی اپگریڈز گاڑی کو ایک دم تازہ دم کر دیں گی۔ اضافی لیگ رُوم، ہیڈ رُوم، آرم ریسٹ وہ بھی اسٹوریج کے ساتھ، پھر وائرلیس چارجنگ اور ریئر پیسنجر اسکرین۔ انٹیریئر واقعی ماڈل ایس کی اس نئی شکل و صورت میں سب سے نمایاں اضافہ ہے۔

ٹیسلا ماڈل ایس ایکسٹیریئر

نئی ماڈل ایس کار کا ایکسٹیریئر بہت اسپورٹی اور جارحانہ قسم کا ہے۔ اس پر کیا گیا زیادہ تر کام اگلے حصے میں کیا جائے گا اور پہیے بھی نئے ہوں گے۔

ٹیسلا ماڈل ایکس کو بھی ایسی ہی ایکسٹیریئر اور انٹیریئر بہتریوں کے ساتھ لانگ رینج اور پلَیڈ ورژن میں اپگریڈ کیا جائے گا۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.