آپ چنگان ایلسوِن اس طرح بُک کروا سکتے ہیں!
چنگان ایلسوِن پاکستان میں پچھلے ہفتے ریلیز کی گئی ہے اور اس نے مقامی خریداروں میں بہت ہلچل مچائی ہے۔ چنگان ماسٹر موٹرز نے یہ گاڑی ٹویوٹا یارِس اور ہونڈا سٹی کا مقابلہ کرنے کے لیے لانچ کی ہے۔ ایلسوِن کی آمد کے بعد سیڈان کے سیگمنٹ میں مقابلہ بہت بڑھ جائے گا، جس میں اب تک ہونڈا اور ٹویوٹا کی اجارہ داری ہے۔ لانچ کے فوراً بعد کمپنی نے گاڑی کی پری-بکنگ شروع کر دی ہے، اور آپ کچھ اس طرح یہ گاڑی بک کروا سکتے ہیں۔
- چنگان پاکستان کی ویب سائٹ کھولیں
- ‘پروڈکٹس’ کے ٹیب پر جائیں اور ایلسوِن پر کلک کریں
- نیچے جائیں اور ‘پری-بُک ناؤ’ کے بٹن پر کلک کریں
- اس کے ساتھ آپ بکنگ فارم میں پہنچ جائیں گے
- اپنی ذاتی معلومات شامل کریں بشمول موبائل نمبر، واٹس ایپ نمبر اور ادائیگی کا طریقہ
- آپ کو تین ویرینٹس میں سے اپنی پسند کا بھی انتخاب کرنا ہوگا، اور ساتھ ہی ایکسٹیریئر کے پسندیدہ رنگ کا بھی
- فارم مکمل کرنے کے بعد اسے ‘سبمٹ’ یعنی جمع کرا دیں اور آپ کا آرڈر بُک ہو جائے گا
شرائط و ضوابط
فارم کے نیچے کمپنی نے اس کی شرائط و ضوابط بھی لکھے ہیں، جو کچھ یوں ہیں:
- کمپنی پہلی 1000 پری-بکنگ انٹریز میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک سال کی مینٹیننس فری آفر کرے گی
- اس آفر کا فائدہ اٹھانے کے لیے بکنگ فارم پر موجود نام اور CNIC اسی شخص کا ہونا چاہیے
- بکنگ کے وقت کسٹمر کے پاس (قرعہ اندازی میں جیتنے کی صورت میں) اس آفر کا فائدہ اٹھانے کے لیے بکنگ ای میل لازمی ہونا چاہیے
- کمپنی کے مطابق پری-بکنگ ای میل، جو کسٹمر کو ملے گی، وہ بکنگ ریفرنس نہیں ہے
- صرف چنگان کے مجاز ڈیلرز ہی ڈاؤن پیمنٹ ملنے کے بعد بکنگ کی تصدیق کریں گے۔
چنگان ایلسوِن:
چنگان نے ایلسوِن تین ویرینٹس میں لانچ کی ہے، 1.3L مینوئل، 1.5L DCT اور 1.5L DCT Lumiere۔ آخری ویرینٹ ٹاپ-آف-دی-لائن ہے۔ کمپنی نے مختلف فیجرز پیش کیے ہیں جن میں ایئربیگز، کروز کنٹرول، سن رُوف اور پارکنگ سینسرز شامل ہیں۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پری بکنگ شروع ہونے کے باوجود چنگان نے اب تک ان ویرینٹس کی قیمتیں ظاہر نہیں کی ہیں۔ خبروں کے مطابق ان کا اعلان جنوری 2021 میں کیا جائے گا۔