آپ اپنے ٹائر کو کس طرح ‘پڑھ’ سکتے ہیں

0 3,294

ٹائرز ہر گاڑی کی بنیاد ہیں اور اچھے ٹائرز اس کے تحفظ، سلامتی اور آرام کو یقینی بناتے ہیں۔ اس لیے آپ اور آپ کی گاڑی کے لیے درست ٹائر کا انتخاب بہت اہم ہے۔ لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں کہ کون سا ٹائر آپ کی گاڑي کے لیے بہتر ہے، یعنی ہم  ٹائر کو ‘پڑھ’ نہیں سکتے۔  ہر ٹائر میں کچھ اعداد و شمار لکھے ہوتے ہیں، جو اس کے بارے میں مکمل تفصیلات دیتے ہیں، لیکن جیسا کہ پہلے بتایا  گیا ہے کہ ہم میں سے اکثریت ان نمبروں کو سمجھ نہیں سکتی۔  اس لیے ہم یہاں آپ کی مدد کر رہے ہیں کہ ان نمبروں کو کیسے پڑھا اور سمجھا جائے تاکہ آپ اپنی گاڑی کے لیے مناسب اور درست ترین ٹائروں کا انتخاب کر سکیں۔

اس تحریر کے لیے ہم نے جنرل ٹائرز کے BG تھنڈر میکس کا انتخاب کیا ہے، جو مارکیٹ میں دستیاب قابلِ اعتماد ترین ٹائروں میں شمار ہوتا ہے۔

مینوفیکچرنگ کی تاریخ:

سب سے پہلے ٹائر کی مینوفیکچرنگ  کی بات کرتے ہیں کیونکہ ٹائر جتنا پرانا ہوگا، اتنا ہی کم محفوظ ہوگا۔ آپ اسے ٹائر پر موجود چار نمبروں سے پہچان سکتے ہیں، جو آپ کو دو چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں، ہفتہ اور سال جس میں یہ ٹائر بنایا گیا۔ یہ معلومات چار اعداد کے ساتھ دی گئی ہیں اور اس ٹائر پر دیکھیں تو “3619” لکھا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ مخصوص ٹائر 2019ء کے 36 ویں ہفتے میں بنا ہے، یعنی تقریباً دو سال پرانا ہے اور استعمال کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہے۔

Car Tyre Reading

چوڑائی، اونچائی اور سائز:

ٹائر کے سائز کے بارے میں جاننا آپ کے لیے بہت اہم ہے تاکہ آپ اپنی گاڑي کے لیے مناسب ترین ٹائرز کا انتخاب کر سکیں۔ زیادہ چوڑے یا پتلے، لمبے یا چھوٹے ٹائروں کا انتخاب آپ کی گاڑی کی فیول کھپت، ہینڈلنگ اور بریکنگ اور اسپیڈومیٹر کی درستگی پر اثر ڈالے گا۔ اس لیے خریدنے سے پہلے ان سائز کو اچھی طرح پڑھیں اور سمجھیں۔ مثلاً یہ ٹائر ‎205/55R16 ہے۔ آئیے ان نمبروں کو ایک، ایک کر کے توڑتے ہیں۔ 205 ظاہر کرتا ہے ٹائر کی ملی میٹرز میں چوڑائی کا، اس کا مطلب ہے کہ یہ 205 ملی میٹر چوڑا ہے۔ 55 اس کی سائیڈ وال کی اونچائی ہے۔ سائیڈ وال کی اونچائی کی پیمائش چوڑائی کے فیصد کے طور پر کی جاتی ہے۔ اس لیے آپ کہہ سکتے ہیں کہ اس ٹائر کی سائیڈ وال 205 ملی میٹر کا 55 فیصد ہے۔ یعنی 16 اس پہیے کا ڈایامیٹر ہے، اور R کا مطلب ہے ریڈیل۔

Car tyre reading

لوڈ گنجائش اور اسپیڈ ریٹنگ:

پھر ٹائر کی لوڈ گنجائش اور اسپیڈ ریٹنگ کا معاملہ آتا ہے۔ اس معاملے میں یہ 91V ہے۔ آئیے اسے سمجھتے ہیں۔ نمبر 91 ظاہر کرتا ہے ٹائر کی لوڈنگ گنجائش ہے جو اس صورت میں 615 کلو گرام تک ہے۔ جبکہ V ٹائر کی اسپیڈ ریٹنگ کی بات کرتا ہے اور V کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر 240 کلومیٹرز فی گھنٹہ تک چل سکتا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ یہ چھوٹی سی گائیڈ آپ کو اپنی گاڑی کے لیے مناسب ٹائر کے انتخاب میں مدد دے گی۔

اسپیڈ ریٹنگ کو مزید سمجھنے کے لیے یہ تفصیلی چارٹ دیا جا رہا ہے۔

انڈسٹری کی اسپیڈ ریٹنگ کا مکمل ٹیبل
L 75 mph 120 کلومیٹرز فی گھنٹہ (اسپیشل آف روڈ ٹائرز)
M 81 mph 130 کلومیٹرز فی گھنٹہ ( عارضی اسپیئر ٹائرز)
N 87 mph 140 کلومیٹرز فی گھنٹہ
P 93 mph 150 کلومیٹرز فی گھنٹہ
Q 99 mph 160 کلومیٹرز فی گھنٹہ(چند سردیوں کے ٹائرز اسٹڈز کے ساتھ یا ان کے بغیر)
R 106 mph 170 کلومیٹرز فی گھنٹہ(مضبوط لائٹ-ڈیوٹی پک اپ ٹائرز)
S 112 mph 180 کلومیٹرز فی گھنٹہ(پسنجر ٹائرز)
T 118 mph 190 کلومیٹرز فی گھنٹہ (پسنجر ٹائرز)
U 124 mph 200 کلومیٹرز فی گھنٹہ(پرفارمنس ٹائرز)
H 130 mph 210 کلومیٹرز فی گھنٹہ(پرفارمنس ٹائرز)
V 149 mph 240 کلومیٹرز فی گھنٹہ(پرفارمنس ٹائرز)
W 168 mph 270 کلومیٹرز فی گھنٹہ(الٹرا ہائی پرفارمنس ٹائرز)
Y 186 mph 300 کلومیٹرز فی گھنٹہ(الٹرا ہائی پرفارمنس ٹائرز)
Z ‎149 میل فی گھنٹہ سے زیادہ یا 240 کلومیٹرز فی گھنٹہ جو W اور Y کے ساتھ لکھا ہوتا ہے

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.