پاک ویلز آج 660cc ہونڈا این-وَن 2013 ماڈل کار کا ایک مالک کی نظر سے ریویو کر رہا ہے۔ اس مالک نے یہ کار دسمبر 2018ء میں 13 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔
یہ کار خریدنے کی وجہ بتاتے ہوئے مالک نے کہا کہ وہ جاپانی امپورٹڈ کار خریدنا چاہتے تھے کیونکہ وہ مقامی طور پر مینوفیکچر ہونے والی گاڑیوں سے مطمئن نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک اکنامیکل کار خریدنا چاہتے تھے اور اس کار کو 660cc کے سیگمنٹ میں بہترین چوائس پایا۔ اس کے علاوہ مالک نے اس کی شَیپ اور ایکسٹرا فیچرز کو بھی پسند کیا جن میں آٹو گیئر ٹرانسمیشن شامل ہے۔
آٹومیٹک کاروں میں سے اس کار کو منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ انہیں شیپ، کشادہ انٹیریئر اور اس کی ڈرائیو پسند آئی۔
سیٹوں کی جگہ:
ہونڈا این-وَن کی فرنٹ سیٹ پر موجود گنجائش بہت اچھی ہے، جبکہ پچھلی سیٹوں پر میرا اور آلٹو کے مقابلے میں ذرا کم لیگ اسپیس ہے۔ اس کے علاوہ پچھلی سیٹوں کا گدا تقریباً سیدھا ہے، جو اسے لمبے سفر کے لیے بے آرام بناتا ہے۔
اہم فیچرز:
کار پاور ونڈوز، پاور سائیڈ مررز، اور بہت آرام دہ سٹنگ اور ماحول رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی کی ڈرائیو بھی ایک 660cc انجن کار کے لحاظ سے بہت اچھی ہے۔ یہ کی لیس اسمارٹ انٹری اور اسٹیئرنگ کنٹرول رکھتی ہے۔ گاڑی میں لگا بلوٹوتھ سسٹم اور ٹی وی آفٹر مارکیٹ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آپ کو لوکل مارکیٹ سے خود لگوانے پڑیں گے۔
اس کار میں ECON ڈرائیونگ فنکشن بھی ہے، جو فیول کی بچت میں بہت مددگار ہے۔
پاک ویلز کے ویورز اور کنزیومرز پتہ ہونا چاہیے کہ یہ محصوص ماڈل ہونڈا این-وَن کا بیسک ماڈل ہے۔ یہ الائے رِمز اور ٹی وی کے ساتھ نہیں آتا۔ اس کے علاوہ بیسک ماڈل ایک رنگ میں آتا ہے۔ جبکہ اس کا اگلا ویرینٹ الائے رِمز، چھت کے مختلف رنگ اور ٹی وی رکھتا ہے۔ کمپنی نے اس کار کا ٹربو ویرینٹ بھی لانچ کر رکھا ہے۔
سیفٹی:
ہونڈا این-وَن چھ ایئر بیگز رکھتی ہے، جو اسے آپ اور آپ کی فیملی کے لیے ایک محفوظ کار بناتے ہیں۔
فیول ایوریج:
مالک نے پاک ویلز کو بتایا کہ اس کار کا شہر کے اندر AC کے ساتھ مائلیج 17 سے 20 کلومیٹرز فی لیٹر ہے۔ کیونکہ مالک اس کار کو لمبے روٹ پر نہیں لے گئے اس لیے نہیں ہائی وے کے مائلیج کا پتہ نہیں۔
AC کی پرفارمنس:
صارفین میں ایک عام خیال پایا جاتا ہے کہ 660cc کی کسی کار کا AC اچھا کام نہیں کرتا، خاص طور پر گرمیوں میں۔ لیکن مالک کا کہنا ہے کہ اس کار کا AC بہت اچھا کام کرتا ہے سوائے سگنلز کے کہ جہاں آپ کو کچھ دیر رکنا پڑتا ہے۔
آکشن شِیٹ:
مالک نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے اس کار کی آکشن شِیٹ چیک نہیں کی تھی کیونکہ انہوں نے ایک دوست سے خریدی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی عام طور سسپنشن کا مسئلہ رکھتی ہے، لیکن جب ہم نے اسے خریدا تو اسے تبدیل کیا گیا تھا۔
یہاں ہم اپنے ویورز کو بتاتے چلیں کہ کوئی جاپانی کار خریدتے ہوئے ہمیشہ پہلے آکشن شیٹ ضرور چیک کریں۔ پاک ویلز یہ شیٹ چیک کرنے کے لیے آپ کو سروس بھی پیش کرتا ہے جو آپ کو اس کار کی پاکستان آنے سے پہلے کی کنڈیشن بتائے گی۔ اس کے علاوہ کوئی بھی استعمال شدہ کار خریدنے سے پہلے پاک ویلز انسپکشن سروس سے ضرور رابطہ کریں۔ ہم آپ کو 200 سے زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر پوری گاڑی کی حالت کے بارے میں بتائیں گے۔
پارٹس کی دستیابی:
مالک نے ہمیں بتایا کہ اس کار کے تمام پارٹس لوکل مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں لیکن نسبتاً مہنگے ضرور ہیں۔ مثال کے طور پر اس کی نئی فرنٹ لائٹس آپ کو 30,000 روپے کی پڑیں گی۔
بُوٹ اور مسافر کی گنجائش:
اس کار میں ڈِگی کی گنجائش کومپیکٹ ہیچ بیک کار کے لحاظ سے پرفیکٹ ہے۔ ساتھ ساتھ اس گاڑی میں چار افراد آسانی سے سفر کر سکتے ہیں۔
انجن پرفارمنس:
اگر ایک یا دو افراد اس گاڑی میں سفر کر رہے ہوں تو اس کی انجن پرفارمنس بہترین ہے، جبکہ زیادہ مسافروں کے ساتھ پرفارمنس ذرا سست پڑتی جاتی ہے، خاص طور پر اگر AC بھی چل رہا ہو تو۔
ایکسٹیریئر:
اس کار کا ایکسٹیريئر بہت اسٹائلش اور جدید ہے۔ یہ بہت کومپیکٹ لُک رکھتی ہے اور اس کی ہیڈلائٹس مِنی کوپر سے بہت ملتی جلتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کا پریمیئم ورژن بہت خوبصورت رنگوں میں آتا ہے۔
روڈ کلیئرنس:
اگر اس کار میں دو افراد سفر کر رہے ہو تو اس کی انڈر باڈی اسپیڈ بریکرز پر ٹکرائے گی لیکن ذرا کم۔ لیکن اگر اس میں زیادہ مسافر ہوں تو یہ مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مالک سمجھتے ہیں کہ اس کا سسپنشن پاکستانی سڑکوں کے لحاظ سے بہترین ہے۔
آئل چینج:
مالک کے مطابق وہ ہر 3,000 کلومیٹرز کی ڈرائیو پر موبل آئل چینج کرواتے ہیں جو انہیں 25,000 سے 30,000 کا پڑتا ہے، جو ایک عام کنزیومر کے لیے بہت مناسب ہے۔ اس کے علاوہ اس کے آئل اور ایئر فلٹرز پاکستان میں آسانی سے مل جاتے ہیں۔
ری سَیل ویلیو:
شروعات میں یہ کار پاکستان میں بہت زیادہ ری سَیل ویلیو نہیں رکھتی تھی، لیکن ابھی ڈومیسٹک مارکیٹ میں یہ کافی ری سَیل رکھتی ہے۔ اب اس کی ری سَیل ویلیو 660cc انجن کی رینج میں بہترین گاڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔
آخری فیصلہ:
ہمارے خیال میں ہونڈا این-وَن 660cc سیگمنٹ میں بہترین شیپ اور ایکسٹیریئر رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پاکستان میں کم فیول ایوریج کے حوالے سے پاکستان میں ٹاپ کاروں میں شمار ہوتی ہے، جو اسے بہت اکنامیکل گاڑی بناتا ہے۔ اگر آپ کو کومپیکٹ جاپانی امپورٹ کاریں پسند ہیں تو آپ کو یہ گاڑی ضرور دیکھنی چاہیے۔
اگر آپ سیکنڈ ہینڈ ہونڈا این-ون خریدنا چاہتے ہیں تو PakWheels.com پر اس کی قیمتیں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
.
Recommended For You: Here Is All You Need To Know About Toyota Camry