ٹویوٹا نے نئی 1.6 لیٹر مینوئل آلٹس لانچ کر دی
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے نئی کرولا 1.6L مینوئل الٹس لانچ کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی کار 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔
ٹویوٹا نئی آلٹس 8 مختلف رنگوں میں متعارف کروا رہی ہے، جو صارفین کو انتخاب کے لیے بڑی رینج دیتے ہیں۔
1.6L مینوئل آلٹس کے اہم فیچرز:
IMC کے مطابق یہ کار 9 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم اور ڈوئل SRS ایئر بیگز رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ کار میں اسٹیئرنگ سوئچز، وائرلیس کی موبلائزر کے ساتھ ، ٹرنک اوپنر اور panic بٹن بھی موجود ہیں۔
ویسے تو 10 ویں جنریشن کا یہی ویرینٹ الائے رِمز کے ساتھ ہے، لیکن یہ نئی 11 ویں جنریشن کی آلٹس اسٹیل رِمز میں آتی ہے۔
قیمت:
اس نئی کار کی قیمت 31,59,000 روپے ہے۔
صارفین قریبی ترین ٹویوٹا ڈیلرشپ پر جائیں اور 1.6L مینوئل آلٹس ابھی بک کروائیں۔
پچھلے سال آلٹس 1.6L مینوئل کی لانچ کی افواہ:
پچھلے سال اکتوبر میں ایک افواہ پھیلی تھی کہ ٹویوٹا IMC نے مارکیٹ میں اس مینوئل ورژن کو لانچ کیا ہے۔ لیکن پاک ویلز کی تحقیق نے ظاہر کیا کہ کمپنی مارکیٹ میں آلٹس 1.6L کا مینوئل ورژن تو درکنار کوئی بھی نئی گاڑی لانچ یا متعارف نہیں کروا رہی۔
ذرائع نے پاک ویلز کو بتایا کہ کمپنی کے پاس ٹیسٹنگ کے لیے مینوئل آلٹس 1.6L کے صرف 5-10 یونٹس ہیں۔ ٹویوٹا کے کچھ ڈیلرز 30,49,000 روپے کی قیمت کے ساتھ کسٹمرز کو پیش کر رہے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس کا بہت زیادہ امکان تھا کہ کمپنی کی جانب سے کامیاب ٹیسٹ رن کے بعد ہو سکتا ہے کہ 2020 کی پہلی ششماہی میں اس گاڑی کو مارکیٹ میں لانچ کیا جائے۔
فیصلہ:
COVID-19 کی وباء کے بعد پاکستان میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اس کار کی لانچنگ میں تاخیر ہوئی۔ اس نئی لانچ کے ساتھ ٹویوٹا IMC تقریباً ڈیڑھ سال تک کم سیلز کے بعد اپنی سیلز کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔ زیادہ ٹیکس، افراطِ زر اور کم ڈیمانڈ نے پاکستان میں تمام کار مینوفیکچررز کی سیلز کو متاثر کیا ہے۔ فروخت میں پچھلے مہینے مثبت رحجان ظاہر ہوا، جب ٹویوٹا نے ماہانہ سیلز میں اضافہ ریکارڈ کیا۔