کریم ٹیکسی سروس: پاکستان کے مزید 5 شہروں میں آیا چاہتی ہے

0 779

گزشتہ سال پاکستان میں نئی، جدید اور منفرد ٹیکسی سروس متعارف کروانے والے ادارے کریم (Careem) نے اپنی خدمات کو مزید شہروں تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی یہ کمپنی پہلے ہی لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں بذریعہ موبائل ٹیکسی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ملک کے تین بڑے اور مرکزی شہروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اب کریم نے پاکستان کے مزید 5 شہروں میں بھی جدید ٹیکسی سروس شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ان شہروں میں حیدرآباد، فیصل آباد، گجرانوالہ، ملتان اور پشاور شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان شہروں کی مجموعی آباد 65 لاکھ سے زائد ہے۔

ذرائع کے مطابق کریم کی جانب سے ان شہروں میں چند ہفتوں بعد ہی ٹیکسی سروس شروع کیے جانا متوقع ہے۔ اس سے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں کو بہتر اور معیاری سفری سہولیات حاصل ہوں گی بلکہ ملازمت کے بھی مواقع پیدا ہوں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.