سِوک 1.5 ٹربو میں پچھلی نشستوں کے لیے علیحدہ LCD – ضروری ہے یا نہیں؟

0 216

پاکستان میں تیار شدہ نئی ہونڈا سِوک (Honda Civic) کی باضابطہ رونمائی ہوئے کافی عرصہ بیت چکا ہے لیکن اس سے متعلق باتیں ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ ایک طرف جہاں لوگ نئی سِوک کی غیر معیاری تیاری پر شدید غصے میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف سِوک کے مداح بھی اس کا دفاع کرنے میں پیش پیش ہیں۔ بہرحال، آج میں ہونڈا سِوک 1.5 ٹربو کی “منفرد خصوصیت” پر بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں خصوصی ایندھن کی شرط پر بات کروں گا تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔ میں سِوک ٹربو میں پچھلی نشستوں کے لیے دی گئی LCD (جسے Rear Entertainment System کہا جاتا ہے) کی موجودگی پر اپنی رائے دے رہا ہوں۔

PKDM 2016 Honda Civic VTEC Turbo

ہونڈا ایٹلس پاکستان کی جانب سے سِوک کے بہترین ماڈل میں پچھلی نشستوں کے لیے علیحدہ LCD فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ سہولت ہر سِوک ٹربو کا حصہ ہے اور آپ اسے نہ لینا چاہیں تو بھی آپ کو لینی ہی پڑے گی۔ اس طرز کی خصوصیات شامل کرنے میں دو مسائل درپیش ہوتے ہیں:

1: آپ اس کے بغیر گاڑی نہیں خرید سکتے
2: اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیں تو لازماً سِوک کا مہنگا ترین ماڈل خریدنا ہوگا کیوں کہ یہ باقی دونوں ماڈلز (سِوک 1.8 اور سِوک 1.8 اوریئل) کے ساتھ دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سِوک اوریئل بمقابلہ ٹویوٹا کرولا گرانڈے – ایک بار پھر آمنے سامنے!

اگر آپ سوک 1.5 ٹربو خریدتے ہیں تو پھر آپ کو ایک ایسی سہولت کے بھی پیسے ادا کرنے ہوں گے کہ جو سرے سے آپ کو چاہیے ہی نہیں اور اسی طرح اگر آپ کو یہ سہولت بہت پسند آتی ہے تو پھر مہنگا ترین ماڈل ہی خریدنا پڑے گا جو کہ 30 لاکھ روپے کا ہے۔ البتہ سِوک 1.8 اور سِوک 1.8 اوریئل میں یہ سہولت شامل کروانے کے لیے مارکیٹ میں کسی نجی ادارے کا دکان کی خدمات حاصل کرنا پڑیں گی جو بہرحال اضافی قیمت ہی پر دستیاب ہوں گی اور اس سے ہونڈا ایٹلس کی وارنٹی بھی حذف ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ ہونڈا سِوک 2016 کے معیار پر سوالیہ نشان!

Civic's tentative pricing (Above) VS pricing after the car's unveil (Below)

ان چیزوں پر روشنی ڈالنے کا مقصد یہ نہیں کہ میں LCD میں کسی خرابی یا کوئی اور نقص نکالنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ سب بتانے کا مطلب ہے کہ ہونڈا ایٹلس ایک ایسی خصوصیت جبراً تھوپ رہا ہے کہ جس کا صارفین مطالبہ ہی نہیں کر رہے۔ خاص طور پر یہ LCD ان لوگوں کے منہ میں ٹھونسی جارہی کہ جنہوں نے ہونڈا پاکستان پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے اور گاڑی دیکھے نیز خصوصیات جانے بغیر ہی 14 لاکھ کی خطیر رقم سے سِوک ٹربو بُک کروا رکھی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ سِوک ٹربو میں علیحدہ LCD شامل کرنے کے اعلان کے ساتھ قیمت میں بھی 1 لاکھ روپے اضافے کر دیا گیا تھا۔

20160730_122433

ہونڈا ایٹلس اور صارفین دونوں ہی کے لیے اس خصوصیت کو انتخابی رکھا جانا زیادہ موزوں رہتا۔ یوں سِوک کا کوئی بھی ماڈل خریدنے والا اپنی گاڑی میں اضافی LCD حاصل کرنا چاہتا تو اپنی خواہش پوری کرواسکتا تھا۔ علاوہ ازیں ایک غیر ضروری LCD کی جگہ کوئی دوسری بنیادی اور ضروری سہولت شامل کی جاسکتی تھی جنہیں فی الوقت ہونڈا سِوک ٹربو میں پیش نہیں کیا جارہا۔ گو کہ یہ معمولی چیز نظر آتی ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہونڈا ایٹلس سِوک کے بہترین ماڈل کی قیمت بڑھائے جانے کی حجت کے لیے ایسے چیزوں کو “منفرد خصوصیات” کے طور پر پیش کر رہا ہے جو بہرحال میرے خیال سے بالکل غیر ضروری ہے۔

یہ بھہ پڑھیں: ہونڈا سِوک 2016 کے تینوں ماڈلز کا تفصیلی جائزہ

20160730_122311

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.