ہونڈا سِوک ہیچ بیک – پیرس موٹر شو 2016 میں پیش کی جائے گی

0 477

دنیا میں گاڑیوں سے متعلق ہونے والی نمائشوں کی فہرست بنائی جائے تو اس میں پیرس موٹر شو کا نام بھی ضرور شامل ہوگا۔ ہر دو سال بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والی اس نمائش کو فرانسیسی زبان میں موندیال دی لا آتوموبائل کہا جاتا ہے۔ اس نمائش کی اہمیت بتانے کے لیے یہ کہنا کافی ہوگا کہ گاڑیوں کے شوقین افراد میں اسے جنیوا موٹر شو اور فرینکفرٹ موٹر شو جتنی ہی شہرت حاصل ہے۔

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی دنیا کے بڑے اور نامور ادارے 29 ستمبر سے شروع ہونے والی نمائش میں اپنی بہترین گاڑیوں کے ساتھ شرکت کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ انہی میں گاڑیاں تیار کرنے والا جاپانی ادارہ ہونڈا بھی شامل ہے کہ جو ہونڈا سِوک (Honda Civic) کے ہیچ بیک انداز کے ساتھ شامل ہورہا ہے۔ ہونڈا کا نام ذہن میں آتے ہی بہترین اور معیاری جاپانی گاڑیوں کا تصور ذہن میں ابھرتا ہے۔ اور اس مرتبہ بھی ہونڈا اپنی مشہور ترین گاڑی یعنی دسویں جنریشن سِوک کے ساتھ یورپ میں قدم رکھنے کے لیے بالکل تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینگدو آٹو شو 2016 میں پیش کی جانے والی 4 بہترین گاڑیاں

پچھلے ایک ماہ کے دوران گاڑیوں کے شوقین افراد میں زیربحث رہنے والی تصاویر کے بعد ہونڈا نے بالآخر یورپ اور امریکی مارکیٹ کے لیے ہونڈا سِوک کے ہیچ بیک انداز کی جھلک دکھا ہی دی ہے۔ یاد رہے کہ ہونڈا سِوک سیڈان اور کوپے انداز میں پہلے ہی ان دونوں مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔ ہونڈا کی جانب سے امریکا میں رواں سال کے آخر جبکہ یورپ میں آئندہ سال کے اوائل میں سِوک ہیچ بیک فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ جاپانی ادارے کا خیال ہے کہ نئی سِوک کی پیشکش سے وہ اپنی ساکھ کو مزید مستحکم بناسکیں گے۔

ہوندا کی جانب سے سِوک ہیچ بیک کے چار ماڈلز LX، اسپورٹ، EX اور EX-L کے علاوہ اسپورٹ ٹوؤرنگ بھی پیش کیا جائے گا۔ان تمام ہی ماڈلز میں یکساں انجن استعمال کیے جائیں گے تاہم چند ایک ماڈل میں ان کی کارکردگی بڑھانے بنانے کے لیے بہتر بنایا جائے گا۔ ہونڈا سِوک ہیچ بیک کے LX،EX اور EX-L ماڈلز میں 4-سلینڈر 1500cc ٹربو چارجڈ انجن پیش کیا جائے گا جو 174 بریک ہارس پاور فراہم کرے گا۔ جبکہ اسپورٹ اور اسپورٹس ٹوؤرنگ ماڈل میں بہتر ایگزاسٹ کے ساتھ یہی انجن 180 بریک ہارس پاور فراہم کرے گا۔

نئی ہونڈا سِوک آسان اقساط پر حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

یہ بات جان کر بھی ہونڈا شائقین کو خوشی ہوگی کہ جاپانی ادارہ سِوک ہیچ بیک کے اسپورٹی ماڈل یعنی “ٹائپ –آر”پیش کرنے کے لیے بھی سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ٹائپ-آر ماڈل 2000cc ٹربو چارجڈ انجن کا حامل ہوگا جس میں 305 بریک ہارس پاور تک فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔بین الاقوامی حلقوں میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہونڈا سِوک ٹائپ آر بھی آئندہ ہونے والے پیرس موٹر شو کی زینت بنے گی۔

ہونڈا سِوک ہیچ بیک 6-اسپیڈ مینوئل یا پھر CVT ٹرانسمیشن کے ساتھ اگلے پہیوں کی قوت (FWD) سے سفر کرے گی۔ علاوہ ازیں اس میں دور جدید کی بہت سی دیگر خصوصیات بھی شامل ہوں گی جن میں ایندھن بچانے کی صلاحیت، EPS، اسمارٹ فون سے منسلک ہونے اور اونچائی پر سفر کرنے میں معاونت علاوہ تصادم سے بچاؤ کے لیے خود کار بریکنگ اور ہموار سفر کی سہولت (Cruise Control) شامل ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہونڈا نئی سِوک کی تیاری اور پیشکش میں کسی بھی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.