یہ وقت اپنی گاڑی کو موسم گرما کے لیے تیار کرنے کا ہے

0 302

گرمیوں کے بلند درجہ حرارت گاڑی پر بہت بھاری گزرتے ہیں۔ گرمی سے ٹائروں میں ہوا پھول جاتی ہے اور آپ کے کولنگ سسٹم کے لیے کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ تیز سورج ہوزز اور ڈرائیو بیلٹ کے خراب ہونے کے عمل کو تیز کر دیتا ہے۔ صحیح احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ اپنی گاڑی پر سورج اور گرمی کے اثر کو کم کر سکتے ہیں۔

یہاں آپ کی گاڑی کو گرمیوں کے لیے تیار کرنے کی چند تجاویز دی گئی ہیں۔

چیک کولنٹ:

گرمیوں میں گاڑی خراب ہونے کی سب سے بڑی وجہ گاڑی کا ہیٹ اپ ہونا ہے۔ آپ کو گاڑی کے کولنٹ کا لیول باقاعدگی سے چیک کرنا چاہیے۔ اگر ریڈی ایٹر ہر دو تین دن بعد کولنٹ کا لیول گرا رہا ہے تو آپ کو کسی بھی قسم کے لیکیج کے لیے ریڈی ایٹر کی جانچ کروانی چاہیے۔ مزید یہ کہ اگر گاڑی کا انجن قدرے پرانا ہو تو گاڑی کے ریڈی ایٹر کی سروس کروانا بھی سود مند ہے ۔

اے سی کی سروس کروا لیں:

شدید گرمیوں میں اے سی کا اچانک سے ٹرپ کر جانا یا کولنگ نہ کرنا ایک عام مسئلہ ہے۔ اس لیے یہ تجویز دی جاتی ہے کہ اپنے اے سی کی سروس اور گیس لیکیج کی جانچ کروا لیں۔ مزید یہ کہ آپ کو اس کا ریڈی ایٹر بھی چیک کر لینا چاہیے کہ کہیں وہ کمزور تو نہیں اور گاڑی کے انجن پر زیادہ پریشر تو نہیں ڈال رہا۔

انجن آئل چیک کریں:

صحیح انجن آئل کا استعمال آپ کی گاڑی کی کارکردگی کے لیے انتہائی اہم ہے خاص طور پرجب گاڑی کا انجن تھوڑا پرانا ہو۔ مزید جاننے کے لیے کہ آپ کی گاڑی کے لیے کون سا آئل ٹھیک ہے آپ کو ’آپ کی گاڑی کے لیے کون سا آٗئل ٹھیک ہے‘ ضرور پڑھنا چاہیے۔

کولنگ سسٹم میں سے زہریلا مواد ختم کریں:

زہریلا کولنگ سسٹم گھٹتی ہوئی فیول اکانومی، ایکسلیریشن کا نہ ہونا اور ناکنگ ساؤنڈ جیسے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ زہریلا کولنگ سسٹم شدید گرمیوں میں گاڑی کے انجن کے ہیٹ اپ ہونے کی وجہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس لیے آپ کو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ اپنی گاڑی کے ایئر فلٹر، اے سی فلٹر اور تھروٹل باڈی کا ضرور معائنہ کروائیں۔

وائپر بلیڈز چیک کریں:

موسم گرما میں مون سون کبھی بھی شروع ہو سکتا ہے، اس لیے آپ کو یہ تجویز دی جاتی ہے کہ گاڑی کے وائپر بلیڈز چیک کریں اور اگر ضرورت ہو تو انہیں تبدیل کر دیں۔ چونکہ موسم سرما میں آپ کی گاڑٰی سے دھند، دھول اور شبنم ہٹانے کے لیے وائپرز نے بہت سخت کام کیا ہوتا ہے اس لیے ہو سکتا ہے کہ موسم سرما کے اختتام پر آپ کو انہیں تبدیل کروانے کی ضرورت پیش آئے۔ تو اپنے وائپر کی خرابی تلاش کرنے کے لیے کسی طوفان کا انتظار نہ کریں بلکہ پہلے ہی انہیں چیک اور تبدیل کرلیں۔  

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.