لمز کے طالب علم ہائپرلوپ ڈیزائن پیش کریں گے

1 147

کیا آپ نے کبھی ‘ہائپر لوپ’ کے بارے میں سنا ہے؟ اگر نہیں سنا تو کوئی گھبرائیے مت، ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ ہائپرلوپ نقل و حمل کا ایک جدید نظام ہے جس کا خیال ٹیسلا موٹرز اور اسپیس X کے بانی و صدر ایلون مُسک نے پیش کیا۔ یہ ٹیکنالوجی خلا میں ہوا کے دباؤ کو کم کر کے اس میں سفر کرنے والی شے کی رفتار میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کا خیال سال 2013 میں پیش کیا گیا اور سال 2015 میں اسے حقیقت کا روپ دینے کے لیے دنیا بھر سے اس کی تیاری کے لیے ڈیزائن و دیگر تجاویز مانگی گئیں۔ایک اندازے کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے سان فرانسسکو سے لاس اینجلس کے درمیان 350 میل طویل کا فاصلہ 900 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے صرف 35 منٹ میں طے ہوسکے گا۔ مختصر یہ کہ ہائپر لوپ سے آپ جہاز کی رفتار جبکہ سہولیات و اخراجات ریل سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑیاں 2020 تک آجائیں گی: ٹویوٹا

دنیا بھر سے مختلف ٹیموں نے ہائپرلوپ کے لیے بنیادی ڈیزائن نومبر 2015 کو پیش کیے۔ ان میں سے منتخب ڈیزائن پیش کرنے والی ٹیموں کو اسپیکس X ڈیزائن ویک اینڈ پر مدعو کیا گیا ہے جو رواں ماہ ٹیکساز A&M یونیورسٹی میں منعقد کیا جارہا ہے۔ مستقبل کی اس شاہکار ٹیکنالوجی کے لیے منتخب کیے گئے ڈیزائن میں لمز (LUMS) کے طالب علموں کا پیش کردہ ڈیزائن بھی شامل ہے اور اب لمز کے طالب علموں کی ٹیم ‘ہائپر لمز’ بھی اس ڈیزائن ویک اینڈ میں شرکت کرے گی۔ دنیا بھر سے مدعو کی گئی 16 مختلف ممالک کی 120 یورنیورسٹی ٹیموں بشمول ایم آئی ٹی، اسٹین فورڈ، پرنسٹن، کارنل کے علاوہ ہائپر لمز کی ٹیم بھی اپنا حتمی ڈیزائن پیش کرے گی۔

150618-hyperloop4

ڈیزائن ویک اینڈ میں منتخب ہونے والی ٹیموں کو جون 2016 میں ہاپر لوپ کا مختصر نمونہ تیار کرنے اور اس کی عملی جانچ کے لیے ہاؤتھورن، کیلی فورنیا بلایا جائے گا۔

امید کی جارہی ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی آمد سے دنیا بھر میں نقل و حمل کے شعبے میں ایک انقلاب پربا ہوجائے گا۔ شاید آپ میں سے بہت سے لوگ اس خیال کو عجیب و غریب خیال کریں اور اسے کسی سائنس فکشن فلم کا تصور سمجھیں۔ لیکن قابل ذکر یہ ہے کہ ٹیسلا اور اسپیس X کی برقی گاڑیوں سے قبل بھی یہی خیال کیا جاتا تھا لیکن آج وہ حقیقت کا روپ دھار چکی ہیں۔

اگر آپ اس ٹیکنالوجی کے پاکستان پر اثرات سے متعلق سوچ رہے ہیں تو عرض کرتا چلوں کہ یہ ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی میٹرو بس، اورنج بس جیسے منصوبوں میں انتہائی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے امید کی جاسکتی ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے پاکستان بھی مستفیض ہوسکے گا۔

لمز کے طالب علموں پر مشتمل ٹیم اس ڈیزائن ویک اینڈ میں شرکت کرنے والی واحد پاکستانی ٹیم ہے۔ ہم ان کی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں کیوں کہ وہ نہ صرف اپنا بلکہ پورے ملک کو ایک قابل فخر مقام دلوانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ ہماری جانب سے انہیں ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں!

اسپیس X ہائپر لوپ سے متعلق مزید تفصیلات: http://www.spacex.com/hyperloop

لمز کے طالب علموں ‘ہائپرلمز’ کے سوشل میڈیا روابط: فیس بک اور ٹویٹر

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.