2018 میں متوقع نئی گاڑیاں

0 620

گاڑیوں کے شوقین افراد اور مقامی گاڑیوں کے شعبے کے لیے آئندہ سال 2018ء بہت زیادہ خوشگوار رہنے کی امید ہے۔ اور کیوں نہ ہو، ایک طرف گاڑیاں بنانے والے کئی بین الاقوامی ادارے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں تو دوسری جانب موجودہ کار ساز ادارے بھی اپنے کاروبار کو مزید پھیلانے کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ بھی کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آنندہ سال نہ صرف غیر ملکی اداروں بلکہ پہلے سے موجود کمپنیوں کی جانب سے بھی نئی گاڑیوں کی آمد متوقع ہے۔ ہم نے ایسی ہی چند گاڑیوں کی فہرست مرتب کی ہے جو 2018ء میں پاکستانی صارفین کے لیے پیش کی جاسکتی ہیں۔ اس تحریر میں ہم ان گاڑیوں کے بارے میں بھی بات کریں گے جن کی آمد مصدقہ ہے نیز ان کی بات ہوگی کہ جن کے بارے میں صرف اڑتی اڑتی خبریں ہی موصول ہورہی ہیں۔

رینالٹ (Renault)

ہماری فہرست میں گاڑیاں بنانے والا پہلا ادارے رینالٹ کا تعلق فرانس سے ہے۔ فرانسیسی کار ساز ادارے نے ماجد الفطیم کے ساتھ پاکستان میں کاروبار کے آغاز کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے رینالٹ اپنی جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی پیش کرے گا جبکہ الفطیم گاڑٰیوں کے کارخانے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا اور یوں دونوں اداروں کے تعاون سے پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری ممکن ہوسکے گی۔ ان کی جانب سے پہلی متوقع گاڑی SUV طرز کی ہے جسے ڈسٹر کے نام سے نہ صرف فرانس بلکہ دنیا بھر میں زبردست شہرت حاصل ہے۔

Renault-Duster-2016-urdu

کِیا (Kia) اور ہیونڈائی (Hyundai)

دو کوریائی ادارے بھی پاکستان آرہے ہیں۔ ان میں سے ایک کِیا اور دوسرا ہیونڈائی ہے۔ یہ دونوں ادارے پاکستانی کمپنیوں کے اشتراک سے نئی گاڑیاں پیش کر رہے ہیں۔ کِیا موٹرز نے لکی موٹرز جبکہ ہیونڈائی نے نشان موٹرز کے ساتھ پاکستان میں کوریائی گاڑیاں متعارف کروانے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کِیا اپنی چار گاڑیوں کے ساتھ مارکیٹ میں اترے گا۔ ان گاڑیوں کو پاکستان میں آزمائشی سفر کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

2018ء میں کِیا موٹرز کی درج ذیل گاڑیاں متوقع ہیں:

kia pakistan

جبکہ ہیونڈائی کی بات کریں تو وہ 2018ء میں یہ گاڑیاں پیش کرسکتا ہے:

  • ہیونڈائی الینترا
  • ہیونڈائی ٹکسن (کراس اووَر)
  • ہیونڈائی ویرنا
  • ہیونڈائی کریٹا (کراس اووَر)

ووکس ویگن (Volkswagen) اور سازگار (Sazgar)

گاڑیاں بنانے والے پاکستانی ادارے بھی غیر ملکی کمپنیوں کے اشتراک سے یہاں نت نئی گاڑیاں پیش کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس کی ایک عمدہ مثال سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ ہے جس نے پاکستان میں چینی گاڑیوں کی تیاری اور مقامی مارکیٹ میں ان کی پیشکش کا معاہدہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ ادارے ووکس ویگن کی مجلس منتظمین کے رکن ڈاکٹر جوزف بومرٹ نے بھی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔

آئیے، اب ان اداروں کی بات کرتے ہیں جو پہلے ہی پاکستان میں گاڑیاں تیار کر رہے ہیں۔

ٹویوٹا پاکستان

سب سے پہلے انڈس موٹرز پاکستان کی بات کرتے ہیں جو آنے والے سال میں ٹویوٹا فورچیونر 2018ء کی پیشکش کا اعلان کرچکا ہے۔ اس کے علاوہ توقع کی جارہی ہے کہ ادارہ ٹویوٹا کرولا GLi اور Xli کی تیاری بند کردے گا جس کے بعد 1300cc ٹویوٹا وائیوس 2018 یا پھر 1000cc ٹویوٹا یارس (جسے وِٹز بھی کہا جاتا ہے) 2018 پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹویوٹا پاکستان عنقریب ہائبرڈ گاڑی بھی متعارف کروائے گا اور اس ضمن میں ٹویوٹا کیمری 2018 کا نام سب سے اوپر ہے۔

2018 Toyota Camry Hybrid PakWheels

fortuner

پاک سوزوکی

پاکستان میں سوزوکی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں تیار و فروخت کرنے والا ادارہ بھی 2018ء میں نئی گاڑیاں پیش کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ پاک سوزوکی آنے والے سال میں متعدد نئی 150cc موٹر سائیکلیں پیش کرے گا جس سے موٹر سائیکل کی مارکیٹ میں اس کی ساکھ بہتر ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ پاک سوزوکی نے گزشتہ پیر کو میگا کیری 2018 پیش کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے جس کی دستیابی آئندہ سال بھی جاری رہے گی۔

megacarry-1

ہونڈا ایٹلس

ہونڈا پاکستان سال 2018ء کی پہلی سہہ ماہی میں نئی 1500cc ہونڈا سِوک ٹربو پیش کرے گا۔ جی ہاں، آپ نے درست فرمایا کہ سِوک کا ٹربو ماڈل تو پہلے ہی متعارف کروایا جاچکا ہے تاہم یہ ہونڈا پاکستان کی جانب سے نئے ماڈل کی ازسرنو پیشکش سمجھی جارہی ہے۔ ماضی قریب میں چند ناگزیر وجوہات کے باعث ٹربو ماڈل کی فروخت روک دی تھی۔

2016-honda-civic-turbo

علاوہ ازیں روڈ پرنس بھی چینی ادارے DFSK کے ساتھ تین تیار شدہ گاڑیاں درآمد کر رہا ہے جنہیں سال 2018ء میں ریگل آٹوموبائلز کے نام سے مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ غرض یہ کہ آنے والا سال نت نئی گاڑیاں دیکھنے والوں کے لیے انتہائی دلچسپ ثابت ہونے کا پورا پورا سامان رکھتا ہے۔

DFSK Roadprince Featured

اس حوالے سے اپنی رائے بذریعہ تبصرہ ہم تک پہنچا مت بھولیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.