او جی ڈی سی ایل نے تیل کی یومیہ پیداوار میں نیا ریکارڈ بنا دیا

0 222

پاکستان کے سرکاری ادارے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایک ہی روز میں 50,172 خام تیل کی پیدوار سے ملکی تاریخ کا ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ گزشتہ بدھ کو پچاس ہزار بیرل سے زائد تیل نکالنے میں کامیابی کے بعد او جی ڈی سی ایل کا ملکی یومیہ پیدوار میں حصہ 57 فیصد تک پہنچا چکا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں تیل کی یومیہ پیداوار 88 ہزار بیرل ہے۔

اس تاریخی سنگ میل عبور کرنے پر او جی ڈی سی ایل کے سربراہ زاہد میر نے کہا کہ یومیہ 50 ہزار سے زائد تیل کا پیداواری حدف عبور کرنا ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارنامہ دراصل او جی ڈی سی ایل کی دہائیوں سے جاری محنت اور مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

زاہد میر نے مزید بتایا کہ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے تیل کی یومیہ پیداوار 35 سے 45 ہزار کے لگ بھگ رہی ہے۔ پچھلے سال ادارے نے اوسطاً 41 ہزار تیل یومیہ اخراج کا ہدف حاصل کیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران ملک میں تیل کی پیدوار بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں جس ایک پھل ایک نئے ریکارڈ کے طور پر حاصل کیا جاچکا ہے۔ اس ضمن میں صوبہ بلوچستان میں تیل کے ذخائر تلاش کرنے والی چار نئی ٹیموں نے اہم کردار ادا کیا۔ یاد رہے کہ بلوچستان ایک عرصے تک امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث کسی بھی ادارے کی پہنچ سے دور رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس؛ حکومت سے رعایت کی امید فضول ہے!

زاہد میر نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بیک وقت کئی ٹیمیں ملک کے مختلف حصوں بشمول خاران، پسنی، گوادر، ژوب اور موسا خیل وغیرہ میں تیل کے ذخائر تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ دو ٹیمیں وفاق کے زیر انتظام قبائی علاقوں میں بھی کام کر رہی ہیں جہاں اب سے چند ماہ قبل امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب رہی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تیل کی طلب کا صرف 12 فیصد حصہ ملکی پیداوار سے پر کیا جاتا ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل یومیہ 4 ہزار بیرل خام تیل، 10 کروڑ مربع فٹ گیس اور 400 ٹن مائع پیٹرولیم گیس اضافی پیدا کرنے کا متحمل ہوچکا ہے۔ اس ضمن میں مزید پیش رفت آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے شروع کیے جانا متوقع ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.