پاک سوزوکی نے ویگن آر کی قیمت میں اضافہ کردیا

0 1,171

گزشتہ ہفتے پاک ویلز بلاگ پر شایع ہونے والی خبر کے عین مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوزوکی ویگن آر کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان میں دستیاب ویگن آر کے دونوں ہی ماڈلز VXR اور VXL خریدنے والوں کو اب 20 ہزار روپے زائد ادا کرنا ہوں گے۔

سوزوکی ویگن آر VXR کی قیمت 10,09,000 روپے تھی جو تازہ اضافے کے بعد 10,29,000 روپے ہوچکی ہے۔ دوسری طرف ویگن آر VXL کی قیمت 10,49,000 روپے تھی جو اب 10,69,000 روپے کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمت میں اضافے کے ساتھ گاڑی میں کوئی بھی نئی خصوصیت شامل نہیں کی گئی تاہم پاک سوزوکی کی جانب سے اس بابت تصدیق ہونا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سوزوکی ویگن آر بمقابلہ درآمد شدہ ویگن آر – ایک مختصر جائزہ

پاکستان میں سوزوکی ویگن آر کو سال 2014 میں متعارف کروایا گیا تھا جس نے ہر گزرتے سے سال زیادہ سے زیادہ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ سوزوکی ویگن آر کی مقبولیت میں دو اہم عوامل کارفرما ہیں۔ اول تو یہ گاڑی بہت مناسب قیمت میں دستیاب ہے دوئم یہ کہ اس میں ایندھن بچانے کی قابل ذکر صلاحیت بھی موجود ہے۔ پاکستانیوں کی جانب سے سوزوکی ویگن آر کی بے پناہ پسندیدگی کے باعث پاک سوزوکی کو استطاعت سے زائد بُکنگ موصول ہورہی ہے اور اسی وجہ سے نئے خریداروں کو یہ گاڑی 50 سے 80 روز بعد میں فراہم کی جارہی ہے۔

پاکستان میں سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمتیں:
سوزوکی ویگن آر VXR – قیمت: 10,29,000 روپے
سوزوکی ویگن آر VXL – قیمت: 10,49,000 روپے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.