راوی پاکستان میں ایک مرتبہ پھر ویسپا اسکوٹر لانچ کرے گا

2 372

ویسپا 2 مارچ کو اپنی نئی اسکوٹر لانچ کرکے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں واپس آ رہا ہے۔ ویسپا ایک معروف اٹالین ادارہ ہے جس نے دنیا بھر میں آٹوموٹیو دنیا پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ کئی دہائیاں پہلے پاکستان کی سڑکوں پر ویسپا عام موٹر سائیکلوں جتنی ہی عام تھی اور اب ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ ویسپا ایک مرتبہ پھر گو-ٹو اسکوٹر کی حیثیت نے اپنا مقام حاصل کرلے گی۔

ویسپاانہی کی طرف سےلانچ کیا جا رہا ہے جنہوں نے پاکستان میں ڈربی بائیکس فروخت کیں۔ ویسپا اور ڈربی اٹلی کے پیاجیو گروپ سے تعلق رکھتی ہیں۔ پیاجیو پہلے راوی گروپ آف کمپنیز کے تعاون سے پیاجیو 125 اسٹورم بائیک فروخت کر رہا تھا۔ بعد ازاں راوی نے پیاجیو کے ایک اور برانڈ ڈربی کی مکمل تیار موٹر بائیکس پاکستان میں فروخت کرنا شروع کیں۔ اس وقت دستیاب ڈربی بائیکس  ڈربی STX150 اور ڈربی ETX150 ہیں۔ یہ بائیکس چین میں قائم ڈربی کےپلانٹ پر اسمبل کی جاتی ہیں اور پاکستان میں CBUs کے طور پر درآمد ہوتی ہیں۔

اور راوی آٹوز اس آئیکون کو ایک مرتبہ پھر پاکستان میں واپس لانے کے لیے قدم اٹھا رہا ہے۔ راوی پیاجیو کے تعاون سے 2 مارچ کو پاکستان آٹو شو، ایکسپو لاہور میں ویسپا پرائماویرا کی افتتاحی تقریب منعقد کرے گا۔

Vespa Primavera Pakistan (2)

نئی اسکوٹر اس پرانی ٹو-اسٹروک ویسپا سے کہیں زیادہ جدید ہے،  جو شاید آپ اب بھی اپنے شہروں میں چلتے پھرتے دیکھتے ہوں گے۔نئی پرائماویرا اسکوٹر دو آپشنز میں دستیاب ہے 125 اور 150cc یورو-4 انجن کے ساتھ۔  یہ الیکٹرک سیلف-اسٹارٹ، الیکٹرونک فیول انجکشن، آٹومیٹک (CVT) گیئربکس، ایڈجسٹ ایبل کوائل اسپرنگ اور ہائیڈرولک شاک ایبزاربرز،ABS مع ڈسک بریکس، الائے ویلز اور 11 انچ ٹیوب لیس ٹائر، اور 8 لیٹر ایندھن کی گنجائش رکھنے والا فیول ٹینک بھی رکھتا ہے اور ادارے کا دعویٰ ہے کہ اس کا ایندھن اوسط 45 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

اگر آپ PAPS 2018 میں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو راوی ویسپا کے اسٹال پر ضرور جائیں اور نئی ویسپا کی کی افتتاحی تقریب ضرور دیکھیے گا۔

جہاں تک ویسپا کی قیمت کا سوال ہے تو ایک اندازے کے مطابق اس سکوٹر کے تعارفی قیمت 299,000 روپے ہے۔ جب کہ 16 مارچ کے بعد اس کی قیمت 330,000 روپے ہوگئی۔

Vespa Primavera Pakistan (3)

Vespa Primavera Pakistan (4)

Vespa Primavera Pakistan (1)

نئی ویسپا کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں اور کیا یہ پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی موجودہ مارکیٹ اپنا مقام بنا پائے گی؟ ہمیں ضرور بتائیے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.