اتوار کے روز لاہور میں دو انتہائی خطرناک ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ معروف خبری چینل دنیا نیوز کے مطابق ایک حادثہ مال روڈ پر اس وقت پیش آیا کہ جب گاڑی اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے کے باعث 2 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار بیٹھے جبکہ دیگر چار زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسرا خطرناک حادثہ رائیونڈ روڈ پر پیش آیا کہ جہاں برق رفتاری کے باعث گاڑی درخت سے جا ٹکرائی۔ اس حادثے کے نتیجے میں چار افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ دیگر 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئی۔
ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص ٹریفک پولیس کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان ہے۔ ان حادثات سے ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے متعلقہ اداروں کو فی الفور حرکت میں آنا ہوگا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو مزید نقصان کا باعث بننے سے پہلے سخت سزا دینا ہوگی۔