کیا یونائیٹڈ براوو سوزوکی مہران کی متبادل ہے؟

3 260

یونائیٹڈ آٹوز براوو نام کی 800cc ہیچ بیک جاری کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے تاکہ سوزوکی مہران کو ٹکر دے سکے، جو گزشتہ تین دہائیوں سے 800cc کے زمرے میں اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہے۔ جناب افضل مینیجر سیلز و مارکیٹنگ یونائیٹڈ آٹوز کے مطابق یہ گاڑی ان خصوصیات سے لیس ہے جن مقامی سطح پر تیار کردہ ہیچ ہیکس محروم ہیں۔

دو دن قبل براوو کی تصاویر منظر عام پر آئیں اور انہوں نے ظاہر کیا کہ گاڑی ریئر پارکنگ کیمرا، سیٹ بیلٹ وارننگ انڈیکیٹر، پاور ونڈوز، ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم، RPM اور اسپیڈومیٹر ڈائلز، ڈجیٹل انفارمیشن کلسٹر اور لکڑی سے بنے انٹیریئر وغیرہ جیسی خصوصیات سے لیس ہے۔

اس وقت عوامی سطح پر بحث جاری ہے کہ یہ گاڑی مہران سے مقابلہ کر پائے گی یا نہیں۔ ڈائی ہاٹسو کورے اور سینٹرو جن دنوں میں جاری کی گئی تھیں تب انہوں نے سوزوکی مہران کو ٹکر تو دی تھی لیکن دونوں گاڑیاں مختلف وجوہات کی بنیاد پر بنانا بند کردی گئیں جبکہ مہران جسے “دی باس” بھی کہا جاتا ہے، اب بھی قائم و دائم ہے۔ مہران کی بندش کے حوالے سے خبریں کئی بار منظر عام پر آئیں لیکن یہ اب بھی مارکیٹ میں موجود ہے اور کئی سالوں سے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہیچ بیک ہے۔

ذیل میں دونوں گاڑیوں کی خصوصیات کی فہرست ہے:

suzuki-mehran-vs-united-bravo

مہران VXR کی قیمت اس وقت 762,000 ہے جبکہ یونائیٹڈ براوو کے بارے میں افواہ ہے کہ اس کی قیمت 6 سے 7 لاکھ ہوگی۔

اس بارے میں اپنی رائے نیچے تبصروں میں ضرور دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.