20 بلیک لسٹڈ گاڑیوں کو ای-چالان کی عدم ادائیگی پر ضبط کرلیا گیا

0 314

اتھارٹیز نے ڈیفالٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کی جانب سے ای-چالان کی عدم ادائیگی پر بلیک لسٹ کی گئی 20 گاڑیوں ضبط کرلی ہیں۔

ای-چالان لاہور میں مکمل طور پر نافذ العمل ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) کی جانب سے ٹکٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ درکار وقت میں ای-چالان کی عدم ادائیگی کا رحجان حالیہ دنوں میں دیکھا گیا ہے۔ اس خلاف ورزی پر PSCA نے پولیس رسپانس یونٹ، سٹی ٹریفک پولیس اور ڈولفن اسکواڈ کے ساتھ مل کر ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا۔ ان اتھارٹیز کو بلیک لسٹ ہونے والی گاڑیوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے تاکہ انہیں سڑک پر آتے ہی ضبط کرلیں۔ ایسی 20 گاڑیاں ہیں کہ جنہیں 200 چالانوں کی عدم ادائیگی پر اس وقت PSCA کی جانب سے بلیک لسٹ قرار دیا گیا۔ ایک مرتبہ بلیک لسٹڈ گاڑی پکڑے جانے کے بعد مالک کو فوری طور پر بینک آف پنجاب کی کسی بھی شاخ میں ای-چالان کی ادائیگی پر مجبور کیا جاتا ہے، یا پھر گاڑی بدستور ضبط رہتی ہے۔ PSCA اب تک 20 بلیک لسٹ ہونے والی گاڑیوں کے کھاتے میں 150،000 روپے کی رقم برآمد کرچکا ہے۔ ان گاڑیوں میں مختلف کاریں، وینز، آٹو رکشے اور موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ حیران کن طور پر ٹریفک قوانین کی 30 سے زیادہ خلاف ورزیوں پر ای-چالان کی ادائیگی کرنے کے لیے ایک گاڑی کے دو مالکان بھی ظاہر ہوئے۔

اس موقع پر گاڑیوں کے مالکان نے اپنی غفلت کو تسلیم کیا اور عہد کیا کہ وہ آئندہ احتیاط کریں گے کیونکہ یہ ان کی زندگیوں کا ایک مایوس کن تجربہ تھا۔ مزید یہ کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) نے گاڑیوں کی ضبطی اور کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ای-چالان کی بروقت ادائیگی پر زور دیا ہے۔ عوام کو اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری کو محسوس کرنا چاہیے اور نظام کو چلانے میں مدد کے لیے اپنے جرمانے وقت پر ادا کرنے چاہئیں۔

خلاف ورزی کرنے والوں کو سہولت دیتے ہوئے PSCA جرمانوں کی ادائیگی کے لیے مختلف طریقے متعارف کروا رہا ہے۔ ای-چالان کی ادائیگی کی سہولت اس وقت بینک آف پنجاب کی تمام شاخوں پر دستیاب ہے۔ آپ بینک آف پنجاب کے کسی بھی ATM کے ذریعے بھی اپنے جرمانے ادا کر سکتے ہیں جس کی سہولت حال ہی میں دی گئی ہے۔ البتہ آپ echallan.psca.gop.pk پر اپنی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور جس شناختی کارڈ پر گاڑی رجسٹرڈ ہوئی ہے وہ ڈال کر اپنے ای-چالان کا اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔ شہری اس پورٹل سے ای-چالان کا پرنٹ-آؤٹ لے سکتے ہیں کہ جو بینک آف پنجاب کی کسی بھی شاخ پر قابلِ قبول ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی (PSCA) اس نظام کو باقاعدہ بنانے کے لیے کافی کوشش کر رہا ہے اور اس وقت حاکم کے ساتھ ملکر ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے جو ادائیگی نہیں کر رہے۔ امید ہے کہ سسٹم درست انداز میںکام کرے گا اور جو بھی شخص قانون کو توڑے اس کو بھاری جرمانے کے ذریعے سزا دی جائے۔

ای-چالان سسٹم پر مزید خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ اپنے خیالات نیچے تبصروں میں پیش کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.