یکم اپریل کو دنیا بھر کے مختلف آٹو میکرز سوشل میڈیا پر اپنے فالووورز کو بے وقوف بنانے میں مصروف تھے۔ جیپ نے ایک کمپیوٹر سے بنائی گئی تصویر شیئر کی کہ جس میں 4 دروازوں کی ایک سیڈان دکھائی گئی، ٹویوٹا نے ہائی ایس وین کی ایک تصویر پوسٹ کی کہ جس میں چھت نہیں تھی جبکہ لینڈر رُوور بھی پیچھے نہیں تھا۔ اسی رات میں ہونڈا اٹلس کے سوشل میڈیا پیج پر گیا اور ایک ٹیزر اِمیج نظر آئی۔ نارنجی روشنیاں “ Better Buckle Up!” کے پیغام کے ساتھ۔
پہلے میں نے اسے اپریل فول کے دن کا ایک اور مذاق سمجھا لیکن پھر مجھے اندازہ ہوا کہ جب پوسٹ پیش کی گئی تھی تو اپریل کی دوسری تاریخ ہو چکی تھی۔
موجودہ 10ویں جنریشن کی سوِک شمالی امریکا میں 2015ء کے موسم خزاں میں آئی۔ بعد ازاں 2016ء کے وسط میں یہی گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی گئی۔ ٹائم لائن کے لحاظ سے موجودہ جنریشن کی سوِک اپنی درمیانی عمر میں ہے۔ 10 ویں جنریشن میں سوِک اپنے انٹیریئر اور ایکسٹیریئر دونوں کے ڈیزائن کے لیے ابتداء ہی سے سراہی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہونڈا موجودہ ڈیزائن میں بڑی تبدیلیاں نہیں لانا چاہتا۔
ہونڈا گلوبل نے معمولی ظاہری تبدیلیاں کیں کہ جن پر ہو سکتا ہے توجہ بھی نہ گئی ہو۔ گو کہ ظاہری تبدیلیاں/بہتریاں ہر مارکیٹ اور خطّے میں یکساں تھیں کہ جہاں سوِک فروخت ہوتی ہے، ہونڈا نے کچھ مزید اضافے بھی کیے۔ جیسا کہ ہونڈا سینسنگ ایکٹِو سیفٹی فیچرز شمالی امریکا میں اب اسٹینڈرڈ ہیں جبکہ اب یہ دیگر منتخب مارکیٹوں میں صرف ٹاپ ویریئنٹس میں بھی دستیاب ہے، لیکن بطور اسٹینڈرڈ نہیں۔ ہونڈا امریکا نئے انداز کے پہیے بھی دیتا ہے۔
میں یہاں نیچے فیس لفٹ میں فرق کو ظاہر کرنے کے لیے عام تصاویر پیش کر رہا ہے۔ فرنٹ بمپر نئے ڈیزائن کا حامل ہے۔ جیسا کہ آپ نے بھی اندازہ لگایا ہوگا کہ بمپر کی پروفائل تبدیل ہے اور اب ہمارے پاس پوری لمبائی رکھنے والی بمپر اوپننگ ہے۔ فوگ لیمپس کے نیچے موجود کروم بھی شامل کیا گیا ہے۔ پیچھے بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں اور فیس لفٹ سے پہلے اور بعد کی تصاویر لگ بھگ ایک جیسی ہیں سوائے اس کے کہ بمپر کے نچلے حصے میں درمیان میں ایک کروم اسٹرپ شامل کی گئی ہے۔ آسیان ریجن کہ جس میں تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل ہیں، میں ہونڈا سوِک میں ایسی ہی ظاہری تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
میں انڈونیشیا کی سوِک میں کی گئی تبدیلیوں اور اضافوں کی نشاندہی کرنا چاہوں گا اور یہ حقیقت ہے کہ ہونڈا اٹلس پاکستان لمیٹد (HAPL) ہونڈا انڈونیشیا کی پیروی کرتا ہے۔ ظاہری تبدیلیوں کے علاوہ انڈونیشیا کی سوِک میں آٹو-ڈِمنگ ریئر وِیو مررز، گِلَو باکس مع لائٹ، نئے سیٹ پیٹرن کے ساتھ ساتھ 4-وے پاور پسنجر سیٹ بھی ملتی ہے۔ پاور پسنجر سیٹ 8-وے پاور ڈرائیور سیٹ کے علاوہ ہے جو پہلے ہی دستیاب ہے۔
پہلے کی طرح فیس لفٹ میں فل ڈجیٹل کلسٹر شامل نہیں۔ LED ہیڈلائٹس ویسی ہی ہیں جو فیس لفٹ سے پہلے کے ویرینٹ میں شامل تھیں۔ مجموعی طور پر اگر فیس لفٹ سے پہلے اور بعد کے ماڈل کا مقابلہ کریں تو آپ کو دونوں میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں دکھائی دیں گی۔
تو ہونڈا اٹلس کا ٹیزر کس کے بارے میں تھا؟ ہونڈا کے فینز اور ممکنہ خریدار کچھ وقت سے پاکستان میں فیس لفٹ کی آمد پر گفتگو کر رہے تھے۔ پاک ویلز ایڈیٹوریل بھی بہت توجہ سے اس ڈیولپمنٹ کو دیکھ رہا ہے۔ فیس لفٹ کے علاوہ ٹربو سوِک کی ری لانچ کی خبریں بھی تھیں لیکن پاک ویلز نے اس بارے میں ہونڈا اٹلس سے رابطہ کیا، جس نے اسے غیر مستند اور محض افواہ قرار دیا۔ اسے ذہن میں رکھیں کہ ہونڈا اٹلس نے ناقص اجزاء شامل کیے جانے کی وجہ سے گھٹیا معیار کے فیول کی وجہ سے سوِک ٹربو کی فروخت بند کردی تھی۔
جب حالیہ ٹیزر اِمیج ظاہر ہوا تھا تو سب پر واضح تھا کہ ہونڈا اٹلس فیس لفٹ لا رہا ہے – تصویر میں ظاہر ہونے والی روشنیاں اس کی جانب واضح اشارہ تھیں کیونکہ یہ سوِک کی LED ہیڈلائٹس ہیں۔
فیس لفٹ میں LED ہیڈلائٹس کی صورت میں بلاشبہ سب سے زیادہ مطلوبہ فیچرز میں سے ایک ہوگا، جو پہلے لانچ میں نہیں تھیں۔ گو کہ یہ ہیڈلائٹس پہلے سے موجود نہیں تھیں لیکن شوقین افراد مارکیٹ سے کافی بڑی ادائیگی کرکے خرید رہے تھے اور اپنی سوِک میں انسٹا ل کر رہے تھے۔
یہ ٹیزر امیج نئے خریداروں کے لیے سکون کا ایک سانس ہوگا۔ کیا پاکستانی سوِک میں مزید فیچرز بھی شامل ہوں گے جیسا کہ آٹو ڈِمنگ ریئر ویو مرر دیکھنا ابھی باقی ہے۔
فل ڈجیٹل کلسٹر کی آمد بھی اچھی ہوگی لیکن اس کے شامل ہونے کا کچھ خاص امکان نہیں۔ مجھے امید ہے کہ ڈِگّی کو کارپٹ لائنر ملے گا جو کہ اِس وقت دستیاب نہیں ہے۔
گو کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان کے مقامی سوِک ماڈل کو فرنٹ اور ریئر دونوں بہتر بمپرز کے ساتھ ساتھ LED ہیڈلائٹس بھی ملیں گی لیکن کچھ اور بھی ہے۔ تفصیلی تحقیق کے بعد میں نے پایا کہ LED ہیڈلائٹس دنیا بھر میں بہترین ٹربو ویرینٹ میں ہی پیش کی جاتی ہیں۔ یہ سوِک لائن اَپ کا اسٹینڈرڈ فیچر نہیں ہے۔ جیساکہ تھائی لینڈ میں یہ صرف “RS” ویرینٹ میں ہے جبکہ انڈونیشیا میں یہ صرف ایک ٹرِم (1.5T) میں دستیاب ہے۔ شمالی امریکا میں یہ صرف ٹؤرنگ ماڈل میں پیش کی جاتی ہیں۔ آسٹریلیا میں یہ صرف “RS” میں ہیں۔
اگر ہم دونوں باتوں کو ملائیں تو کیا اس کا مطلب ہے کہ ہونڈا اٹلس فیس لفٹ کے ساتھ ساتھ ٹربو سوِک بھی ایک مرتبہ پھر میدان میں لا رہا ہے؟ کیا “ Better Buckle Up!” اس کی ایک مرتبہ پھر آمد کی جانب اشارہ کر رہا ہے؟ یا ہونڈا اٹلس پاکستانی مارکیٹ کے لیے اپنے 1.8L ویرینٹ اور اوریئل ماڈل میں LED ہیڈلائٹس لگائے گا؟ اگر ایسا ہوا تو یہ بہت ہی انوکھا معاملہ ہوگا اور یہ محض پاکستانی مارکیٹ کے لیے مخصوص ہوگی۔
حال ہی میں اٹلس ہونڈا نے اپنی پروڈکٹ لائن کی قیمتیں بڑھائی ہیں اور جو ایک دلچسپ بات نوٹ کرنے کی ہے کہ آفیشل ریلیز حوالہ دیتی ہے کہ سوِک کی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یہ تصدیق کرتی ہے کہ ہونڈا فیس لفٹ کی آمد کا انتظار کر رہا ہے اور پھر قیمت کو بڑھائے گا۔ مندرجہ بالا ٹیبل میں سوِک ٹربو شامل نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہم ٹربو کو شاید نہ دیکھ پائیں یا ہو سکتا ہے ہونڈا ہم سب کو حیران کردے۔ میرے خیال میں تمام سوالات اور خدشات کا جواب جلد مل جائے گا جب ہونڈا اٹلس فیس لفٹ ظاہر کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔