ڈرائیونگ کے دوران ماسک پہنیں یا جرمانہ ادا کریں
پنجاب میں ٹریفک پولیس نے بغیر ماسک کے کار یا موٹر سائیکل ڈرائیو کرنے پر 300 روپے جرمانہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس موقع پر ہی چالان وصول کر رہی ہے۔
ہمارے ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس پہلے جرمانے کے بعد ماسک نہ پہننے پر چالان بھی کر رہی ہے۔ اس لیے ہوشیار رہیں اور خود سے ماسک پہنیں اور دوسرے سیفٹی اقدامات اٹھائیں۔ خبروں کے مطابق پولیس اس وقت بھی روک رہی ہے جب کار میں ایک ہی آدمی بیٹھا ہو۔
آن لائن چالان پیمنٹ:
اس کے علاوہ پولیس آن لائن منی ٹرانزیکشنز کے ذریعے بھی جرمانے لے رہی ہے۔ اس لیے ڈرائیورز کو اپنے آن لائن کیش ٹرانسفر موبائل اکاؤنٹس میں اتنی رقم لازماً رکھنی چاہیے۔ البتہ جرمانہ ATM کے ذریعے بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کا کہنا ہے کہ “آن لائن پیمنٹ کے ذریعے آپ خود کو مزید جھنجھٹ سے بچا سکتے ہیں اور اپنی گاڑی کے ڈاکیومنٹس بچا سکتے ہیں۔”
پنجاب، وفاقی حکومت کا اعلان:
گزشتہ مہینے وفاقی اور پنجاب حکومت نے ڈرائیوروں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا تھا۔ پولیس نے ڈرائیوروں اور مسافروں کو سفر کے دوران ہر وقت ماسک پہننے کی ہدایت دی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے لاہور چیف ٹریفک پولیس آفیسر (CTO) سید حماد رضا نے کہا کہ لاہور میں سخت چیک اینڈ بیلنس رکھنے کے لیے آٹھ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
“ان ٹیموں کے علاوہ ٹریفک وارڈنز بھی اس سلسلے میں اپنا کردار اد اکریں گے۔”
پولیس نے بغیر ماسک کے تھانو ں کے اندر داخلہ بھی بند کر دیا ہے۔
حکومت نے ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ‘اسمارٹ لاک ڈاؤن’ بھی لگا رکھا ہے۔