نئی ہیونڈائی سینٹرو پاکستان میں لانچ ہوئی تو کیا ہوگا؟

2 12,431

ہمیں وہ وقت یاد ہے جب ہیوںڈائی سینٹرو پاکستان میں سب سے زیادہ سیل ہونے والی گاڑی تھی۔ 2000 کی دہائی کے اوائل میں ہیونڈائی سینٹرو کی پہلی جنریشن پاکستان میں لائی گئی۔ اس گاڑی کا سوزوکی کے زیر اثر مارکیٹ کے لیے یہ تجربہ نہ صرف نیا بلکہ کافی دلچسپ بھی تھا۔

1999 سے 2009 تک ہم نے سڑکوں پر پہلی جنریشن کے دو ویرینٹس (پری فیس لفٹ اور پوسٹ فیس لفٹ) دیکھے ۔ ہیونڈائی کی اِس ہیچ بیک کو 2010 میں پاکستانی مارکیٹ میں بند کر دیا گیا اور پھر اس کے بعد اس گاڑی کی واپسی نہیں ہوئی۔

سینٹرو کی پہلی جنریشن کا معیار اور خصوصیات اس وقت کی مہران، آلٹو، کورے اور کلٹس سے کہیں بہتر تھیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سینٹرو کا نئی دوسری جنریشن اور بھی بہتر ہے۔ اگر یہ نئی سینٹرو پاکستان میں لانچ کی جاتی ہے تو یہ کلٹس، ویگن آر اور یہاں تک کہ پکانٹو کے موجودہ ماڈلز کو مارکیٹ میں شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ہیونڈائی سینٹرو 2022 کا مختصر تعارف

عالمی سطح اور انڈیا میں لانچ ہونے والا سینٹرو کا جدید ترین ماڈل ہر لحاظ سے پچھلی جنریشن سے کافی بہتر ہے۔ یہ ماڈل فیچرز سے بھرپور اور جدید نظر آتا ہے۔

پاور

ہیونڈائی نے پرانے 1.1 لیٹر E-epsilon انجن کو بہتر بنایا ہے اور اس کی پاور میں بھی اضافہ کیا ہے۔ یہ نیا انجن 68 ہارس پاور اور 99Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 5 سپیڈ مینوئل یا آٹومیٹڈ مینوئل ٹرانسمشن بھی دی گئی ہے۔ 

سٹائلنگ

کمپنی نے نئی  سینٹرو کے بیرونی اسٹائل میں بہت سی تبدیلیاں لائی ہیں۔ مجموعی طور پر فرنٹ ڈیزائن پرانی پورشے Cayenne سے ملتا جلتا ہے۔ فرنٹ پروفائل کی بات کریں تو یہاں ہیلوجن ہیڈلائٹس اور فوگ لیمپس کے ساتھ ہیونڈائی کی سگنیچر کاسکیڈ گرل ملتی ہے۔

فیچرز

نئی سینٹرو کے بارے میں سب سے اچھی چیز اس میں استعمال ہونے والا پلاسٹک کا معیار ہے اور کیبن میں موجود ہر چیز بہترین ہے۔  کمپنی نے لگژری کاروں کے انٹیریئر سے متاثر ہو کر گاڑی کا زنٹیرئیر ڈیزائن کیا ہے اور اسے پلاسٹک کے ساتھ اتنی اچھی طرح سے بنایا ہے کہ یہ بالکل سستا نہیں لگتا ہے۔ آپ حقیقی طور پر ایسا محسوس کرتے ہیں جیسے آپ ایک پریمیم ہیچ بیک میں بیٹھے ہیں۔

نئی سینٹرو میں ایئر کنڈیشننگ سسٹم کافی پاور فُل ہے بالکل اسی طرح جیسا کہ پرانے ماڈل میں تھا۔ کار میں پچھلے بیٹھنے والے مسافروں کے لیے AC وینٹس بھی ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو کنیکٹیویٹی اور سمارٹ فون کی مررِنگ، رئیر پارکنگ سینسرز، فرنٹ پاور ونڈوز، 4 وے مینوئلی ایڈجسٹ ایبل فرنٹ سیٹیں اور دیگر بنیادی خصوصیات کے ساتھ 7 انچ کا ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم بھی دیا گیا ہے۔

New Hyundai Santro Interior

حفاظت

ہیونڈائی سینٹرو میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن جیسے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں لیکن یہ ایک محفوظ ہیچ بیک نہیں ہے کیونکہ تمام ویریئنٹس میں صرف ایک ایئر بیگ سٹینڈرڈ ہے۔

کمپنی نے 2018 میں نئی ​​سینٹرو کو بھارت میں دوبارہ لانچ کرتے یوئے بھارتی مارکیٹ میں انٹری لیول ہیچ بیک کی جگہ کو پُر کیا۔ پاکستانی مارکیٹ میں بھی اسی طرز کی جدید نظر آنے والی سستی ہیچ بیک کی اشد ضرورت ہے۔

Hyundai Santro Relaunch

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.