نومبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 48 فیصد کا سال بہ سال اضافہ

0 6,816

اس تحریر میں ہم پاکستان میں سال بہ سال اور ماہ بہ ماہ دونوں میں گاڑیوں کی فروخت کا کمپیریزن پیش کریں گے۔

نومبر میں گاڑیوں کی فروخت:

نومبر 2020 کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت کا مثبت رحجان برقرار رہا۔ پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PAMA) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سیلز میں سال بہ سال کی بنیاد پر 48 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تینوں بڑے مینوفیکچررز یعنی ٹویوٹا انڈس، ہونڈا انڈس اور پاک سوزوکی نے پچھلے مہینے میں اضافہ ظاہر کیا ہے۔

‏PAMA کی تازہ ترین رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ مقامی کمپنیوں نے نومبر 2020ء میں 14,454 یونٹس فروخت کیے، جبکہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں یہ تعداد 9,789 یونٹس تھی۔ اس کے علاوہ اگر ہم کِیا لکی موٹرز کی سیلز بھی ملائیں تو مارکیٹ نے 63 فیصد اضافہ کیا ہے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کِیا PAMA کی رکن نہیں ہے، اس لیے اس کی فروخت مجموعی ڈیٹا میں شامل نہیں کی جاتی ہے۔

مسافر گاڑیوں کی فروخت سال بہ سال:

‏PAMA کے مطابق انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے 87 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔ کمپنی نے نومبر 2019ء میں 2,640 کے مقابلے میں پچھلے مہینے 4,942 یونٹس فروخت کیے۔ یارِس ایک مرتبہ پھر کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی ثابت ہوئی، جس کے پچھلے مہینے 2,338 یونٹس سڑکوں پر آئے، جبکہ کرولا کے 1,704 یونٹس اس عرصے میں شورومز سے باہر آئے۔

اس کے علاوہ ہونڈا اٹلس نے 72 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا، جب اس نے گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1,303 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں پچھلے مہینے 2,237 یونٹس فروخت کیے۔

مسافر گاڑیوں میں ہونڈا نے اپنی سٹی اور سوِک کے 2,088 یونٹس فروخت کیے، جو نومبر 2019 میں 1,074 یونٹس تھے۔

اسی طرح پاک سوزوکی کی فروخت میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے، کیونکہ کمپنی کی سیلز نومبر 2019 میں 5,846 سے بڑھتے ہوئے گزشتہ مہینے 6,803 تک جا پہنچی۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ مالی سال میں پاک سوزوکی کا پہلا سال بہ سال اضافہ ہے۔

پاک سوزوکی نے نومبر 2020 میں سوزوکی کلٹس کے 1,517 یونٹس فروخت کیے، پچھلے سال کے اسی مہینے میں 914 یونٹس کے مقابلے میں، یوں 65.9 فیصد کا اضافہ ظاہر کیا۔ ویگن آر کی فروخت نومبر 2019 میں 641 سے بڑھتے ہوئے پچھلے مہینے 881 یونٹس تک آئی، 37.44 فیصد کے اضافے کے ساتھ۔

البتہ سوزوکی آلٹو کی فروخت میں کمی آئی ہے، کمپنی نے پچھلے مہینے اس کے 2,723 یونٹس فروخت کیے ہیں، جبکہ نومبر 2019 میں 2,967 یونٹس بیچے تھے، یعنی 8.22 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

‏SUVs اور جیپیں:

اس شعبے میں کِیا لکی موٹرز کا غلبہ جاری ہے کہ جس نے ذرائع کے مطابق نومبر میں اسپورٹیج کے 1,500 یونٹس فروخت کیے۔ اس کے علاوہ ہیونڈائی ٹوسان کے پچھلے مہینے 371 یونٹس فروخت ہوئے۔ جبکہ ٹویوٹا نے اپنی فورچیونر کے 349 یونٹس بیچے، جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 109 تھے۔ ہونڈا اٹلس نے نومبر 2019 میں 229 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ BR-V کے 149 یونٹس فروخت کیے۔

مجموعی طور پر پچھلے مہینے 869 عدد SUVs اور جیپیں فروخت ہوئیں، جو کہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں 338 تھیں، جو 157.1 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ البتہ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس میں کِیا اسپورٹیج کی فروخت شامل نہیں ہے۔

ٹو-ویلرز اور تھری-ویلرز:

رپورٹ کے مطابق اٹلس ہونڈا نے نومبر 2020 میں 1,08,005 موٹر سائیکلیں فروخت کیں، جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 95,009 تھیں، یوں 13.68 فیصد کا اضافہ ظاہر کیا۔ اس کے علاوہ نومبر 2019 میں 1,46,426 یونٹس کے مقابلے میں نومبر 2020 میں کُل 1,68,198 ٹو-ولیرز فروخت ہوئیں، یعنی 15 فیصد کا اضافہ۔

ٹرک اور بسیں:

نومبر 2020 کے دوران کُل 570 بسوں اور ٹرکوں نے شوروم چھوڑا، جبکہ پچھلے سال کے اسی مہینے میں 725 یونٹس فروخت ہوئے تھے، یعنی 21 فیصد کی کمی آئی۔

ٹریکٹرز:

ٹریکٹر انڈسٹری میں نومبر 2019 کے 1,825 یونٹس کے مقابلے میں نومبر 2020 میں 3,234 یونٹس فروخت ہوئے، جو 77.21 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

پک اپس:

اس کے علاوہ پچھلے مہینے 1,759 پک اپس فروخت ہوئیں، نومبر 2019 میں 972 یونٹس کے مقابلے میں، جو 80 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

گاڑیوں کی فروخت سال بہ سال نومبر 2019 نومبر 2020 فرق
مجموعی فروخت 9,789 14,454 48%
ٹویوٹا انڈس موٹرز 2,640 4,942 87%
ہونڈا اٹلس 1,303 2,237 72%
پاک سوزوکی 5,846 6,803 16%
جیپیں اور SUVs 338 869 157%
2/3-ویلرز 146,426 168,198 15%
ٹرک اور بسیں 725 570 -21%
ٹریکٹرز 1,825 3,234 77%
پک اپس 972 1,759 80%

گاڑیوں کی ماہ بہ ماہ فروخت:

رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پاک سوزوکی نے 12 فیصد کا اضافہ ظاہر کیا ہے کہ جس کی کلٹس کی فروخت میں 86 فیصد جبکہ راوی کی فروخت میں 255 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ہونڈا کی فروخت اکتوبر 2020 جیسی ہی رہی، جبکہ IMC کی فروخت میں ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر 10 فیصد کی کمی آئی ہے۔

اس کے علاوہ ہیونڈائی نے 75 فیصد اضافہ ظاہر کیا ہے۔

گاڑیوں کی فروخت ماہ بہ ماہ اکتوبر 2020 نومبر 2020 فرق
ہونڈا سٹی/سوِک 1,858 2,088 12%
ٹویوٹا یارِس 3,058 2,338 -24%
ٹویوٹا کرولا 1,314 1,704 30%
سوزوکی کلٹس 816 1,517 86%
سوزوکی سوئفٹ 180 114 -37%
سوزوکی ویگن آر 1,198 881 -26%
سوزوکی آلٹو 2,893 2,723 -6%
جیپیں اور SUVs 822 869 6%
2/3-ویلرز 175,294 168,198 -4%
پک اپس 1,263 1,750 37%
ٹرک اور بسیں 687 570 -17%

مزید ویوز، ریویوز اور نیوز کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.