ہونڈا سی جی 125 کے لیے بہترین ٹائر کا انتخاب

4 1,630

پچھلے دونوں میرے دوست نے استعمال شدہ ہونڈا سی جی 125 خریدی۔ گو کہ یہ 2009 کا ماڈل ہے لیکن اس کی حالت کافی اچھی کہی جاسکتی ہے۔ البتہ بائیک کے پچھلے ٹائر کافی خراب ہوچکا تھا اس لیے میں نے فوراً اسے تبدیل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس بابت لوگوں سے رائے لینے کا بھی سوچا لیکن پھر خیال آیا کیوں نہ اس پر بلاگ لکھا جائے۔ اس طرح میں اپنی معلومات ان لوگوں تک بہتر انداز میں پہنچا سکوں گا جو اس حوالے سے کافی پریشان ہیں اور ٹائر بنانے والے بہترین ادارے کا انتخاب کرسکیں۔

یہ بتاتا چلوں کہ ہونڈا سی جی 125 کے ساتھ ملنے والے ٹائر سروس (Servis) کے ہیں اور ان کا حجم 3.00-17 ہے۔ یہ نائلون کے حامل ہیں۔ یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ ٹائر پر ہی کندہ الفاظ بتا رہے ہیں۔ بائیک کو خود چلانے کے دوران میں نے بھی محسوس کیا کہ پچھلے پہیے پر گرفت زیادہ اچھی نہیں ہے۔ گیئر تبدیل کرنے اور کلچ چھوڑتے وقت تو ٹائر پھسلنے لگتا ہے۔ پرانے ٹائر کی چند تصاویر بھی آخر میں شامل کر رہا ہوں جنہیں دیکھ کر آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیوں کرنا پڑا۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ٹائر کو کس کمپنی کے ٹائر سے تبدیل کیا جائے؟ اس وقت پاکستان میں تین ادارے ہیں جو مقامی سطح پر موٹر سائیکلوں کے لیے ٹائر بناتے ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں:
1: سروس (Servis)
2: پینتھر (Panther)
3: جنرل ٹائرز (General Tyres)

اب ان تین کمپنیوں میں سے کسی ایک کا ٹائر منتخب کرنے کے لیے میں نے کچھ تحقیق کی جو آپ کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

جنرل ٹائرز

جنرل ٹائرز اس زمرے میں بلیک کوبرا 125 سی سی پیش کرتا ہے۔ اس پر سمتی نشان بنے ہوئے ہیں جو انہیں پسند کیے جانے والی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ان کا مجموعی قطر 598 ملی میٹر اور مجموعی چوڑائی 76 ملی میٹر ہے۔

سروس ٹائرز

سروس میں مجھے ویگو (Vigo) ٹائر زیادہ مناسب لگے۔ چونکہ میرے دوست کی بائیک میں یہ پہلے سے استعمال ہوئے ہیں اس لیے ہم نے ان کے انتخاب پر بھی غور کیا۔ سروس کی ویب سائٹ کے مطابق یہ اسٹریٹ ٹائر ہیں۔ جن کی مجموعی چوڑائی 77 ملی میٹر ہے۔

پینتھر ٹائرز

دیگر اداروں کے برعکس پینتھرز اس زمرے میں 2 مختلف قسم کے ٹائرز پیش کرتا ہے۔
1: پینتھر ایکسپریس
2: پینتھر رئیر
ان دونوں کے حجم مختلف ہیں اور ان پر بنائے گئے نشانات بھی مختلف انداز سے بنائے گئے ہیں۔ ہم کوشش کے باوجود ان کی چوڑائی و دیگر تفصیلات حاصل نہیں کرسکے۔

یہ تو وہ ٹائرز ہیں جن کے متعلق ہم نے غور کیا لیکن ہم چاہیں گے کہ اس بارے میں آ پ بھی اپنا تجربہ ہمیں بتائیں۔ خاص طور پر وہ دوست جو طویل عرصے سے موٹر سائیکل چلا رہے ہیں۔ مقامی مارکیٹ میں دستیاب ٹائرز کے علاوہ ملایشیا اور تائیوان سے برآمد شدہ ٹائرز کا انتخاب بھی موجود ہیں لیکن ان کی دستیابی حوالے سے ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.