صوبہ سندھ: CNG کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کمی کا امکان

0 239

وزارت پیٹرولیم اور CNG ڈیلرز ایسوسی ایشن (سندھ) کے درمیان ممکنہ معاہدے کے بعد صوبہ سندھ میں CNG کی موجودہ فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اس معاہدے کے تحت CNG اسٹیشن کے مالکان درآمد شدہ لیکوئیڈ نیچرل گیس (LNG) کی مدد سے CNG تیار اور فروخت کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کی طرز پر سندھ میں بھی CNG شعبے کو مراعات دینے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد CNG لیٹر کے بجائے کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔ علاوہ ازیں شعبے پر لاگو ہونے والے جنرل سیلز ٹیکس کو 21 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد جبکہ گیس انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ محصول (GIDC) کو ختم کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بے ہنگم ٹریفک کے باعث کراچی میں سالانہ 400 ارب روپے کا ایندھن ضائع ہوتا ہے

دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کے بعد سندھ میں CNG کی قیمت 41.90 فی کلو تک کم ہوجانے کی امید ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت صوبہ سندھ میں CNG کی فی کلو قیمت 67.50 روپے مقرر ہے۔ CNG اسٹیشن مالکان نے اس ممکنہ تبدیلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

CNG اسٹیشن مالکان کی انجمن کے صدر ملک خدا بخش نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے LNG کی مدد سے CNG تیار کرنے کی کوششوں کے بہت حوصلہ افزا نتائج حاصل کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس میں کمی سے CNG اسٹیشن مالکان کو فائدہ پہنچے گا اور صارفین بھی کم قیمت میں گیس حاصل کرسکیں گے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد بہت سے گاڑیوں کے مالکان CNG کے بجائے پیٹرول پر گاڑی چلانے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ تاہم CNG اسٹیشنز پر گاڑیوں کی طویل قطاریں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اب بھی بہت سی گاڑیاں CNG ہی پر چلائی جارہی ہیں۔ اب دیکھنا ہوگا کہ CNG کی قیمتوں میں کمی سے گاڑیوں کے مالکان دوبارہ گیس پر گاڑی چلانے کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر پیٹرول ہی کو زیادہ مفید سمجھتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.