پاکستان میں FAW V2 کی قیمت میں اضافہ

0 117

آج سال 2017 کا پہلا دن ہے اور ہمیں الحاج FAW موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے ہیچ بیک V2 کی قیمت میں اضافے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق FAW V2 کی پرانی قیمت 10,49,000 روپے میں 20,000 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ادارے کی جانب سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں البتہ خیال کیا جارہا ہے کہ قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ ان گاڑیوں کو پاکستان منگوانے کے لیےباربرداری کے اضافی اخراجات ہیں۔

گزشتہ کئی ماہ کے دوران V2 کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 1300cc انجن کی حامل اس ہیچ بیک میں 2 ایئر بیگز اور کئی ایسی خصوصیات شامل ہیں کہ جو خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کر نے میں کامیاب رہی ہیں۔ گو کہ پاکستان میں تیار ہونے والی چھوٹی سیڈان گاڑیاں بھی ایسی خصوصیات کی حامل ہیں تاہم FAW کی یہ گاڑی قیمت اور پیمائش کے اعتبار سے پاکستانی صارفین کےلیے زیادہ موزوں سمجھی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی گاڑیوں کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان

faw v2 price notification

اس حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے پاک ویلز بلاگ کے ساتھ رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.