مستقبل میں گاڑی بھی ڈرائیور کے مزاج سے آشنا ہوگی: سربراہ بی ایم ڈبلیو

0 172

گاڑیاں بنانے والے جرمن ادارے BMW کے سربراہ ہیرالڈ کروگر نے کہا کہ ہے کہ گاڑیوں کو برق رفتاری اور تکنیکی جدیدت سے آراستہ کرنے کی کوشش نے موجودہ کار ساز اداروں کو نہ صرف نئے حریف (مثلاً ٹیسلا) دیئے بلکہ نئے مواقع کے در بھی وا کردیئے ہیں جن میں سے ایک مصنوعی ذہانت (artificial intelligence) بھی ہے۔

بی ایم ڈبلیو کے سربراہ نے کہا کہ کچھ عرصے قبل تک ہماری مسابقت مرسڈیز، آوڈی اور پورشے جیسے اداروں سے تھی لیکن اب ہمیں ٹیسلا اور فریڈے فیوچر جیسے نوآموز اداروں سے بھی نبرد آزما ہونا ہے جنہیں اب سے دس سال پہلے تک کوئی نہیں جانتا تھا۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ اداروں مثلاً گوگل، ایپل، بیدو اور علی بابا کو بھی حریف اداروں کی فہرست میں شامل کیا۔

ہیرالڈ کروگر میونخ میں قائم بی ایم ڈبلیو ہیڈکوارٹر کے نزدیک واقع نمائشی مرکز میں جاری ایک کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ ہیرالڈ نے مزید کہا کہ بہت جلد گاڑیوں میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال شروع کیا جاسکے گا جس سے گاڑی چلانے کے طریقے میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔

BMW-VISION-NEXT-100-(1)

مصنوعی ذہانت کے سلسلے میں ہونے والی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایم ڈبلیو کے سربراہ نے گوگل ایلفاگو سافٹویئر کی مثال پیش کی جس نے بورڈ گیم کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی لی سیڈول کو مات دی تھی۔ انہوں نے ایلفا گو کی کامیابی کو تاریخ کا اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سافٹویئر کسی اور سے نہیں بلکہ انسان ہی سے سیکھتا ہے اور پھر ان امکانات پر بھی غور اور عمل کرسکتا ہے جو کسی کھلاڑی کی نظر سے چوک جاتے ہیں۔

BMW-VISION-NEXT-100-(6)

بی ایم ڈبلیو نے اسی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے گاڑی تیار کرنے کا آغاز کردیا ہے اور بی ایم ڈبلیو کا وِژن نیکسٹ 100 خود کار ڈرائیونگ کا تصور بھی جرمن ادارے کی کوششوں کا ایک مثالی نمونہ ہے۔ اس حوالے سے ہیرالڈ کروگر نے کہا کہ وِژن نیکسٹ 100 میں ساتھی (companion) کا مقصد وہی ہے جو حقیقی زندگی میں ایک ساتھی کی طرح کسی شخص کو سمجھ کر اس کے مطابق برتاؤ کرسکے۔

BMW-VISION-NEXT-100-(5)

بی ایم ڈبلیو اب مشین کی تربیت کے لیے مصنوعی ذہانت کے ماہرین تلاش کر رہی ہے۔ جرمن ادارے کی کوشش ہے کہ وِژن نیکسٹ 100 کا نمونہ 2021 تک تیاری کے قابل ہوسکے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ گاڑیاں یا منصوعی ذہانت ایک دن انسانی تاریخ میں ایک نیا موڑ ثابت ہو گی تو اس حوالے سے بی ایم ڈبلیو کے سربراہ کی رائے بھی ملاحظہ فرمائیے جنہیں یقین ہے کہ اس سے انسان کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں اور یہ ہم سب کی زندگی میں نئے مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ ثابت ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں سفر پہلے سے زیادہ دلچسپ اور مفید ہو گا۔

BMW-VISION-NEXT-100-(4)

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.