گاڑیوں کی درآمدات میں اضافے سے حکومت کو 12 ارب روپے کا خسارہ

1 138

پاکستان آٹو موبائلز اسمبلرز ڈیلرز ایسوسی ایشن (ماپاڈا) کے نائب چیئرمین اقبال شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 2016 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران حکومت کو گاڑیوں کے شعبے سے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی میں 12 ارب روپے کمی برداشت کرنا پڑی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری تا اپریل 2016 کے دوران بیرون ملک سے منگوائی گئی گاڑیوں کی تعداد گزشتہ سال سے دو گنا زیادہ رہی ہے۔

اقبال شاہ نے بتایا کہ جنوری سے اپریل 2016 کے دوران مجموعی طور پر 18,664 گاڑیاں درآمد کی گئی ہیں جبکہ پچھلے سال جنوری تا اپریل 2015 کے دوران بیرن ملک سے منگوائی جانے والی گاڑیوں کی تعداد 12,401 تھی۔ یہ اعداد و شمار گاڑیوں کی درآمدات میں 51 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتِ پاکستان کا گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکس دو گنا بڑھانے پر غور

آسان الفاظ میں صورتحال بیان کی جائے تو پاکستان میں فروخت ہونے والی 18,664 گاڑیاں چونکہ درآمد شدہ ہیں اس لیے حکومت پاکستان کو ان پر اتنا ٹیکس حاصل نہیں ہواکہ جتنا مقامی تیار شدہ گاڑی کی فروخت سے حاصل ہوسکتا تھا۔ پھر درآمد شدہ گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی میں رعایت کی وجہ سے بھی حکومت کو ان گاڑیوں سے اتنا ٹیکس وصول نہیں ہوتا کہ جتنا مقامی کار ساز ادارے ادا کرتے ہیں۔ یوں مجموعی طور پر مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت میں کمی سے حکومت کو 12 ارب روپے کم وصول ہوئے۔

گاڑیوں کی درآمدات میں اضافے سے نہ صرف مقامی کار ساز ادارے بلکہ گاڑیوں کے پرزے تیار کرنے اور نئی گاڑیاں فروخت کرنے والے ڈیلرز کو بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگر درآمد شدہ گاڑیاں خریدنے والے صارفین پاکستان میں تیار شدہ گاڑیاں منتخب کرتے تو اس سے ملک میں تیار ہونے والے گاڑیوں کے پرزوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوتا۔

نئی ہونڈا سِوک آسان اقساط پر حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

اقبال شاہ نے سوال اٹھایا کہ حکومت ملک میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتی ہے تو پھر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر رعایت کیوں فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے کوئی بھی نیا ادارہ ہماری مارکیٹ میں قدم رکھنے کا خطرہ مول نہیں لے گا کیوں کہ جاپانی گاڑیاں استعمال شدہ ہونے کی وجہ سے کم قیمت میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہ ہمارے پالیسی ساز دو کشتیوں میں سوار ہیں، ایک طرف حکومت نئے کار ساز اداروں کو یہاں کاروبار کی دعوت دے رہی ہے اور دوسری طرف گاڑیوں کی درآمدات پر بھی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

سال 2015 اور سال 2016 کے ابتدائی چار ماہ کے دوران مختلف زمروں میں درآمد کی جانے والی گاڑیوں کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:

جنوری تا اپریل 2016 جنوری تا اپریل 2015
اکانومی 3394 1902
چھوٹی گاڑیاں 6666 4541
ہائی سیگمنٹ 2251 1247
لائٹ کمرشل 4869 2997
Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.