ہونڈا سِوک 2017 میں شامل VTEC ٹربو انجن کی تفصیلات

0 291

جیسے جیسے ہونڈا سِوک کی دسویں جنریشن فروخت کے لیے پیش کرنے کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے، ویسے ویسے ہونڈا اپنی بہترین برانڈز کے اس نئے رکن کی تفصیلات بھی فراہم کرتا جا رہا ہے۔ ہونڈا سِوک X کے انجن سے متعلق اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یورپ میں اس کے مختلف انجن جانچ کے حتمی مرحلے میں پہنچ چکے ہیں۔

اب سے چند ہفتوں قبل ہونڈا سِوک 2016 کی پہلی جھلک لاس اینجلس میں دکھائی گئی تھی لیکن اس وقت کار ساز ادارے نے اس کی رفتار سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھیں۔ گاڑیوں کے شعبے میں کام کرنے والے صحافیوں اور مبصرین نے قیاس کیا تھا کہ اسے 1500 سی سی ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس کی براک ہارس پاور 173 کے لگ بھگ ہوگی تاہم یہ خیال درست ثابت نہیں ہوا۔ بعد ازاں یہ افواہیں بھی سننے کو ملیں کہ سِوک میں 2 ہزار سی سی NA انجن لگایا جائے گا لیکن ہونڈا یورپ نےتمام انجن کی معلومات فراہم کر کے ان تمام افواہوں کو ختم کردیا ہے۔

ہونڈا سِوک X کو درج ذیل چار انجن کے ساتھ پیش کیا جائے گا:
– ہونڈا ارتھ ڈریم 1 ہزار سی سی VTEC ٹربو (یورو)
– ہونڈا ارتھ ڈریمز 1500 سی سی VTEC ٹربو (US والی گاڑیاں VTEC کے بغیرآئیں گی)
– ہونڈا سِوک ٹائپ آر کے لیے بنایا گیا 2 ہزار سی سی VTEC ٹربو (یورو)
– چار سلنڈر کی حامل 2 ہزار سی سی DOHC آئی –VTEC (امریکا)

اس کے علاوہ نسبتاً چھوٹا تین سلنڈر کا حامل 1 ہزار سی سی ٹربو چارجڈ انجن بھی پیش کیا جائے گا۔ لیکن مایوس ہونے کی بالکل ضرورت نہیں کیوں کہ یہ انجن پاکستان میں پیش کی جانے والی ہونڈا سِوک کی ساتویں جنریشن میں شامل 1600 سی سی انجن جتنی 127 ہارس پاور فراہم کرسکے گا۔اس انجن کی 6 اسپیڈ مینوئل اسپیڈ کے ساتھ جانچ کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت دستیاب ہونڈا سِوک 2012 کا 1800 سی سی انجن 141 ہارس پاور فراہم کرتا ہے۔

امریکا کے لیے پیش کی جانے والی ہونڈا سِوک کا 1500 سی سی انجن بظاہر تو اپنی شکل و صورت سے 1000سی سی انجن جیسا ہی لگتا ہے لیکن یہ یورپی ممالک میں جانچ سے گزرنے والے انجن جیسا ہی ہوگا۔ اس کی مزید تفصیلات میں جائیں تو اور بھی زیادہ مختلف چیزیں نظر آئیں گی جیسے 10.0 سے 1 تک کا کمپریشن ریشو اور حجم میں زیادہ بڑا ہونا شامل ہے۔ بہرحال، VTEC صرف یورپ کے لیے ہی دستیاب ہوگا اور امریکا کے 1500 سی سی انجن اس سے محروم رہیں گے۔ البتہ یورپی 1500 سی سی کی قوت امریکی 1500 سی سی انجن سے کہیں زیادہ ہوگی۔ آئیے اس کا مختصر جائزہ ذیل میں موجود تصویر میں دیکھتے ہیں:

honda civic Engines

انجن کے درمیان تفریق کی بنیادی وجہ یورپ میں RON ریٹنگ میں اضافہ ہوسکتی ہے۔ تو ہم یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ جنوب مشرقی ایشیا میں جو ہونڈا سِوک پیش کی جائے گی، جس کے پاکستان میں متعارف ہونے کے زیادہ امکانات بھی ہیں، وہ امریکی 1500 سی سی انجن سے زیادہ قریب ہوگی۔

یورپ میں نئی ہونڈا سِوک سال 2017 میں پیش کی جائے گئے اسی لیے دسویں جنریشن ہونے اور امریکا میں ہونڈا سِوک 2016 کے نام سے مشہور ہونے کے باوجود یورپ میں اس کا نام ہونڈا سِوک 2017 رکھا گیا ہے۔ اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ انجن کی حتمی شکل اور خصوصیات موجودہ دور میں زیر گفتگو سے کہیں زیادہ ہوں۔ لیکن اصل بات جو ہم جاننا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ پاکستان میں کونسی ہونڈا سِوک پیش کی جائے گی؟ کیا دنیا کے زیادہ تر ممالک کی طرح ہم بھی 2016ء میں اسے دیکھ سکیں گے یا پھر یورپ کی طرح ہمیں بھی 2017ء میں یہ موقع نصیب ہوگا۔ہونڈا ایٹلس کی طرف سے اس بارے میں مکمل خاموشی ہے لہذا ہمارے پاس سوائے دعاؤں کے اور کوئی چارہ نہیں۔

hond-civic-13-1

ہونڈا سِوک کے پاکستان میں پیش کیے جانے کا اعلان ہو بھی جائے تو سوال پیدا ہوگا کہ یہ کونسے انجن کے ساتھ پیش کی جائے گی۔ آیا موجودہ سِوک کا 1800 سی سی NA آر 18 انجن کا استعمال ہی جاری رکھا جائے گا۔ اگر نہیں تو پھر کونسے انجن کا انتخاب کیا جاسکتا ہے؟ یاد رہے کہ ہونڈا سِٹی اس وقت 1300 سی سی اور 1500 سی سی انجن کے ساتھ دستیاب ہے۔ اگر مستقبل میں ہونڈا ایٹلس قیمت کم رکھنے کے لیے 1000 سی سی ٹربو انجن کے ساتھ سِوک پیش کرنے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ بہت ہی دلچسپ ہوگا۔ یا پھر ہوسکتا ہے کہ نئی سِوک کو 1500 سی سی ٹربو انجن میں کچھ رد و بدل کے ساتھ پیش کیا جائے اور ڈیوٹی بچا کر اس کی قیمت بھی مناسب رکھی جائے۔

1000 سی سی کی گاڑی EXI ہوسکتی ہے جبکہ 1500 سی سی VTI اوریئل وغیرہ بھی رکھی جاسکتی ہے جس سے ہونڈا سِوک کو سب سے بڑے حریف ٹویوٹا کرولا کے مقابل کھڑا کیا جاسکتا ہے۔ یہاں ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ چھوٹے انجن اب ویسا کام نہیں کرتے جیسا کہ پہلے زمانے میں کیا کرتے تھے۔ اس کا مطلب ہوا کہ ہونڈا کا نیا 1000 سی سی انجن ویسا نہیں ہوگا جیسا سوزوکی مہران کے ساتھ آتا ہے۔ بی ایم ڈبلیو کی گاڑیوں کی مثال لے لیجیے کہ جنہوں نے ٹربو انجن استعمال نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی تھی لیکن اب وہ بھی مائلیج، ماحول دوست اور باکفایت ہونے کی وجہ سے استعمال کر رہے ہیں۔

مختصر یعنی چھوٹے انجن سے گاڑی کی قیمت بھی کم کی جاسکتی ہے۔ اور اگر پاکستان میں نئی سِوک چھوٹے انجن کے ساتھ پیش کی جاتی ہے تو یہ سِوک 2012 خریدنے والوں کو پشیمان کردے گی کیوں کہ نئی سِوک کی قیمت میں کوئی استعمال شدہ پرانی سِوک خریدے گا ہی نہیں۔

honda-1.0-turbo-2

honda-1.5-turbo-1

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.