ٹوکیو موٹر شو میں ٹویوٹا کی ایک اور دلچسپ گاڑی پیش

0 319

ٹوکیو موٹر شو 2015 شروع ہوئے چند ہی روز گزرے ہیں اور ہر گزرتے دن جاپانی کارساز اداروں اپنی بہترین سے بہترین گاڑیاں اور موٹر بائیکس عوام کے سامنے پیش کرتی جا رہی ہیں۔ اس ضمن میں ٹویوٹا نے اس بار کچھ مختلف ڈھنگ اپنایا ہوا ہے اور کچھ مختلف، عجیب اور کسی حد تک مضحکہ خیز گاڑیوں کے تصوارت متعارف کروا رہا ہے۔کیکائی کے بعد اس کی تازہ مثال ٹویوٹا S-FR کے نام سے سامنے آئی ہے جوبہت سے ‘ششکوں’ کےساتھ کافی معقول بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا کی نئی اسپورٹس کار؛ فارمولا 1 ڈیزائنر کا شاہکار

ایک بات تو طے ہے کہ گاڑی دیکھنے میں بہت خوبصورت ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ خوبصورتی کے علاوہ بھی گاڑی میں بہت سی چیزیں اچھی ہونی چاہیئں لیکن یقین جانیئے، پہلی نظر میں دل کو لبھانے میں یہ گاڑی اپنی مثال آپ ہے۔ اسے دیکھ کر مجھے ٹویوٹا کی 2000 جی ٹی اسپورٹس کار یاد آگئی جو بہت منفرد اور مختصر تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی کاروٹون دیکھنے والے شخص نے یہ گاڑی ڈیزائن کی ہے کیوں کہ یہ ٹویوٹا کے روایتی انداز سے بالکل مختلف ہے۔اگر آپ ٹویوٹا پرائیوس کے جدید انداز دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ اس پر کتنے سطور اور زاویوں سے کام کیا گیا ہے لیکن یہ گاڑی تو سمجھیے کُل تفریح ہے!

اس کے صرف انداز ہی نرالے نہیں بلکہ اس کا سائز بھی بہت مختصر ہے۔ ٹویوٹا S-FR کا شجرہ نصب 1965 سے 1969 کے عرصے میں تیار ہونے والی ٹویوٹا اسپورٹس 800 سے ملتا ہے۔ اس میں اسپورٹس کار ہی کے انداز میں وزن میں کم، دیکھنے میں خوبصورت اور پچھلے پہیوں پر چلنے والی گاڑی بنایا گیا ہے۔ البتہ انجن کے معاملے میں زیادہ جذباتی ہونے کے بجائے 1500 سی سی کا 4 سلینڈر NA پیٹرول انجن لگایا گیا ہے جس کی رفتار 130 ہارس پاور ہوگی۔ گاڑی کے مجموعی حجم کو دیکھتے ہوئے یہ رفتار بھی کم نہیں ہے۔ اس کا کُل وزن 980 کلو گرام ہے۔
ٹویوٹا S-FR سے قبل ٹویوٹا نے GT86 پیش کر کے تین تصوراتی گاڑیاں پیش کرنے کا وعدہ نبھایا ہے۔ دو گاڑیوں کے بعد پیش کی جانے والی گاڑی ٹویوٹا سُپرا کا متبادل تصور کی جائے گی۔ ٹویوٹا کے چیف انجینئر ٹیٹسیا ٹاڈا ے کہا کہ اسپورٹس کار کا خاندان تین بھائیوں پر مشتمل ہوگا جس میں سب سے چھوٹا S-FR، منجھلا 86 ہے جبکہ ایک بڑے بھائی کو پیش کیا جانا ابھی باقی ہے۔

اب دیکھنا ہے کہ ٹویوٹا اس گاڑی کی تیاری کب شروع کرتا ہے اور اگر اس گاڑی کی قیمت مناسب ہوئی تو اسپورٹس کار کو کوئی شوقین اسے پاکستان لے ہی آئے گا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.