گاڑی پر لگے اسکریچ مٹانے کا مرحلہ وار طریقہ

1 538

چاہے جتنی بھی کوشش کرلی جائے کسی نہ کسی طرح گاڑی پر اسکریچ لگ ہی جاتے ہیں۔ گاڑی چاہے نئی ہو یا پرانی، اس کے باہری حصے پر اسکریچ پڑجانا گویا عام سی بات ہے۔ گاڑی پر لگنے والے اسکریچ کی بہت سی وجوہات اور اقسام ہوسکتی ہیں۔ اگر گاڑی چلاتے ہوئے کہیں سے تھوڑی بہت رگڑ لگ جائے تو زیادہ گہرا اسکریچ نہیں پڑتا البتہ اگر کوئی چیز دانستہ طور پر یا پوری قوت سے گاڑی سے ٹکرائے تو پھر گہرے نشانات پڑ سکتے ہیں۔ عام طور پر پڑنے والے ہلکے پھلکے اسکریچ مٹانے کے لیے اس طریقے پر عمل کریں۔

Car paint scratch

اسکریچ مٹانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ گاڑی پر کیے جانے والے رنگ کی نوعیت کو بخوبی سمجھ لیں۔ گاڑی پر کیے جانے والے رنگ کی 3 تہہ ہوتی ہیں۔

– پریمیئر: یہ لوہے پر براہ راست کیا جانے والا رنگ ہے جسے سب سے پہلے گاڑی پر پھیرا جاتا ہے۔
– بیس کوٹ (رنگ): یہ وہ اصل رنگ ہے جو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ پاتے ہیں۔
– کلیئر کوٹ: یہ گاڑی پر ہونے والے رنگ میں چمک پیدا کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس کی تہہ 0.03-0.05 ملی میٹر ہوتی ہے۔ اس کے اوپر ویکس بھی کی جاتی ہے تاکہ اصل کوٹ محفوظ رہے۔ یہی وجہ ہے کہ کار ویکس کو ہلکے پھلے اسکریچ ختم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Car paint coating

پہلا مرحلہ:
سبب سے پہلے اپنے ہاتھوں میں سے گھڑی، انگوٹھی، چوڑی اور دیگر اقسام کے زیورات اتار دیں۔ ایک صاف ستھرا نرم تولیہ لیں اور اسے کچھ دیر صابن کے پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اس کے بعد نرم تولیے سے اسکریچ زدہ حصے پر لگی میل کچیل کو صاف کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے اسکریچ کی گہرائی کا بھی علم ہوسکے گا اور اگر صابن کے پانی سے اسکریچ غائب ہوجائے تو یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ اسکریچ مٹایا جاسکتا ہے۔

Scratches and deep scratch

دوسرا مرحلہ:
گاڑی پر نظر آنے والے اسکریچ سے ایک انچ اوپر اور ایک انچ نیچے ٹیپ چپکا دیں۔ یہ دراصل آپ کو اسکریچ کی صحیح جگہ یاد کروانے میں مدد کرے گا۔ جب آپ اسکریچ مٹانے کے لیے اس کے اوپر تولیے پھیرتے ہیں تو یہ اندازہ نہیں رہتا کہ اسکریچ کہاں سے شروع ہورہا ہے اور کہاں ختم ہوگا۔

تیسرا مرحلہ:
اب وقت ہے اسکریچ کو پُرکرنے کا۔ اگر اسکریچ بہت گہرا ہے اور آپ اسے اپنے ناخن سے محسوس کرسکتے ہیں تو آپ کو 3000 گرڈ کا ريگ مال درکار ہوگا۔ لیکن اس سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ ریگ مال کا گرٹ جتنا کم ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ موٹا ہوگا۔ یعنی 3000 گرٹ ریگ مال کے مقابلے میں 5000 گرٹ کا ریگ مال زیادہ باریک ہوگا۔ تو اگر اسکریچ زیادہ گہرا نہیں ہے تو آپ اس کے لیے 5000 گرٹ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

ریگ مال استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ نے اسے اسکریچ سے عمودی (سیدھی) سمت میں رکھنا ہے۔اس کے لیے مشورہ دیا جاتا ہے کہ ریگ بال کے درمیان اسپنج رکھ لینا چاہیے تاکہ اسکریچ پر رگڑتے ہوئے اس پر مناسب دباؤ ڈالا جاسکے۔ اسکریچ پر استعمال کرنے سے پہلے ریگ مال پر صابن کے پانی کا چھڑکاؤ کریں اور پھر مناسب قوت سے اسے رگڑیں۔ ایک مرتبہ اسکریچ پر ریگ مال استعمال کرنے کے بعد اسے ہٹا کر ضرور دیکھیں کہ آیا اسکریچ پُر ہوگیا ہے یا نہیں۔ ایک مرتبہ جب انداز ہوجائے کہ اسکریچ بھر گیا ہے تو ریگ مال استعمال کرنا بند کردیں۔

چوتھا مرحلہ:
اسکریچ بھرنے کے بعد پولش استعمال کرنے کا مرحلہ آتا ہے۔ اسے شروع کرنے سے ایک مرتبہ پھر نرم تولیے اور صابن کے پاس سے متاثرہ جگہ کو صاف کرلیں تاکہ کسی قسم کی میل کچیل نہ لگی رہ جائے۔ اس طر ح اپ کسی قسم کے نئے اسکریچ پڑنے کے امکان کو بھی ختم کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد ایک صاف مائیکرو فائبرتولیہ لیں اور پالش لگانا شروع کریں۔ پالش لگاتے ہوئے تولیے کو ہمیشہ گولائی میں گھماتے رہیں تاکہ ہر زاویے سے اسکریچ کو پر کرلیا جائے۔ عام طور پر پالش کے ایک کے بجائے دو کوٹ درکار ہوتے ہیں۔ گاڑی کے لیے بہترین اور پالش کا انتخاب بھی ضروری ہے جسے آپ پاک ویلز آٹو شاپ سے بھی آن لائن خرید سکتے ہیں۔

آخری مرحلہ:
پالش ہونے والے حصے پر ویکس لگائیں۔ بہتر ہوگا کہ آپ پانی جیسی ویکس کے بجائے گاڑھی/ گوند جیسی ویکس استعمال کریں کیوں کہ اس سے اسکریچ کو زیادہ اچھی طرح بھرا جاسکتا ہے۔ ویکس نہ صرف اسکریچ کو بھرنے میں مفید رہتی ہے بلکہ اس سے گاڑی پر کیا جانے والا رنگ اور چمک بھی برقرار رہتی ہے۔

paint scratch removal

گاڑی پر لگنے والے اسکریچ مٹانے کے اس طریقے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس پر عمل کرنے کے لیے آپ کو کسی خاص یا مہنگے اوزار وغیرہ کی ضرورت نہیں رہتی۔ البتہ یہ کام کرتے ہوئے ایک بات ذہن میں رکھیں کہ ریگ مال کو بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہے ورنہ وہ گاڑی کے رنگ کو مزید خراب کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عام گھریلو اشیا کی مدد سے گاڑی پر لگے اسکریچ مٹائیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel