فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سندھ پولیس حرکت میں آگئی

0 373

سندھ میں نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کا اجرا تقریباً دو سال تک تاخیر کا شکار رہا۔ اس کی بنیادی وجہ نمبر پلیٹ کی تیاری کے لیے دیئے گئے ٹینڈر میں مبینہ دھاندلی تھی۔ متعلقہ ادارے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے والے فریق کا کہنا تھا کہ مذکورہ ٹینڈر میں جانب داری کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ بہرحال، اب یہ معاملہ تمام ہوا اور سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ماہ سے نئی گاڑیوں کے مالکان کو نمبر پلیٹ فراہم کرنا شروع کردیں۔

Sindh Police

سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے 10 روز میں تقریباً 15 ہزار موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کیں۔ ادارے کی کوشش ہے کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ دو سالوں میں رجسٹریشن کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں پر بھی نمبر پلیٹس جاری کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ مجموعی طور پر سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

اسی اثنا میں سندھ پولیس نے فینسی نمبر پلیٹ اور “Applied for Registration” کی تختی استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا بھی آغاز کردیا ہے۔ عدالت عظمی پاکستان کے حکم پر شروع ہونے والی اس مہم میں غیر قانونی نمبر پلیٹ پر گاڑیوں کو جرمانہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے گاڑیوں کے مالکان کو من پسند نمبر پلیٹ فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔ یہ نمبر پلیٹس مشہور پاکستانی شخصیات مثلاً فیض احمد فیض، مہدی حسن اور نورجہاں سمیت نشان حیدر کا اعزاز پانے والے فوجی اہلکاروں کی یاد میں جاری کی جائیں گی۔ اس کا مقصد MNA، MPA، پریس اور الباکستانی جیسے عنوانات کی حامل غیر قانونی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے افراد کو متبادل فراہم کرنا ہے۔یہ نمبر پلیٹس جدید کیمرے کی مدد سے اسکین کی جاسکیں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.