آن لائن رائیڈ-ہیلنگ سروسز پر سندھ بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

0 178

پیر 22 اکتوبر 2018ء کو ایک صوبائی اجلاس کے دوران سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر نے کراچی میں ٹریفک کی صورت حال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے اوبر اور کریم کو حکم دیا کہ وہ صوبائي حکومت سے اپنے کراچی روٹ پرمٹس حاصل کریں۔ اس کے لیے انہیں سات دن کی مہلت دی گئی ہے، بصورت دیگر انہیں سندھ بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا حکم دیا جائے گا۔

یہ فیصلہ اس واقعے کے بعد آیا ہے جب کراچی کی شاہراہ فیصل پر ایک رائیڈ-ہیلنگ سروس کی گاڑی میں سفر کے دوران ایک لڑکی کو ڈرائیور کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا۔

Uber

گزشتہ سال رائیڈ-ہیلنگ کمپنیوں سے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء کے تحت پرمٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن ایک عہدیدار کے مطابق “اس کے بعد ]حکومت اور کمپنیوں کے درمیان[ محض ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے اور کچھ نہیں ہوا۔”

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اوبر اور کریم کو اپنے آپریشنز بند کرنے کا کہا گیا ہو۔ قبل ازیں صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کریم اور اوبر قانون کی پاسداری نہیں کر رہے اور گاڑیاں کسی بھی ریگولیٹری باڈی سے رجسٹرڈ نہیں۔

تازہ ترین خبروں اور جائزوں کے لیے آتے رہیے PakWheels.com پر۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.