ہونڈا سوِک کا سسپنشن کیسے تبدیل کریں؟

0 2,961

آج کی معلوماتی وڈیو میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ ہونڈا سوِک کا سسپنشن کس طرح تبدیل کیا جائے۔ ڈرائیونگ کے دوران اس 2012 ماڈل کار کے ‏bushes آواز پیدا کر رہے تھے، جن سے پریشانی ہوتی ہے۔

مرمت کے لیے ہم نے پاک ویلز آٹو اسٹور سے ‏Z-لنک، بُش سیٹ سمیت تمام سسپنشن پارٹس آرڈر کیے۔ اسے وقفے وقفے سے رپیئر نہ کروائیں کیونکہ اس پر آپ کےزیادہ پیسے خرچ ہوں گے، اور سسپنشن بھی صحیح سے کام نہیں کرے گا۔

یہی معاملہ کار کے شاکس کا بھی ہے، جیسے ہی ضرورت پڑے دونوں کو تبدیل کروائیں، خاص طور پر فرنٹ والے شاکس کو۔

ہم آپ کو آرٹیکل کے آخر میں لیبر پر آنے والی لاگت اور پارٹس کی قیمتوں کے بارے میں بتائیں گے۔

ہونڈا سوِک کے سسپنشن تبدیل کرنے کا پروسس:

ہونڈا سوِک کے سسپنشن میں دو ‏ bushesکے ساتھ ایک lower آرم شامل ہوتا ہے، جو ٹوٹا ہوا ہے اور کسی گڑھے پر سے گزرنے کی صورت میں مسئلے پیدا کر رہا ہے۔ کار مکینک لیتھ مکینک سے بُش تبدیل کروائے گا۔ ‏lowerآرم کی دوسری سائیڈ پر ایک بال جوائنٹ ہے، جو ٹوٹا ہوا ہے۔ مکینک ایک نئی فٹنگ انسٹال کرے گا۔

Z-Link Bush     Bush Honda Civic Suspension

اس کے بعد ہم ربڑ سے بنے ‏Z-لنک پر آتے ہیں، جو گرد مٹی، پانی اور استعمال کی وجہ سے خراب ہو چکا ہے۔ ہم نے ‏Z-لنک کا آرڈر پاک ویلز آٹو اسٹور سے دیا ہے۔

Z-Link Suspension

اگلا پارٹ جسے رپیئر کرنے کی ضرورت ہے وہ رَیک اینڈ (Rack End) ہے، جووقت کے ساتھ ساتھ ڈھیلا پڑ گیا ہے اور کار کے اسٹیئرنگ میں وائبریشن کی وجہ بن رہا ہے۔ ہم اسے بھی نئے سے بدل دیں گے۔ کار شاک کی ماؤنٹنگ اور بُوٹ بھی ٹوٹی ہوئی ہے، جسے نئی سے تبدیل کیا جائے گا۔

Honda Civic Shockاسٹیئرنگ راڈ کے ساتھ ساتھ ایکسٹینشن بار کے بُش بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

Honda Civic Bush

سسپنشن کے اہم پارٹس:

مختصر یہ کہ سسپنشن کے اہم پارٹس میں ‏Z-لنک، ایکسٹینشن بار، lower-arm bushes، بال جوائنٹ، رَیک اینڈ، شاکس اور ایکسل شامل ہوتے ہیں۔

سسپنشن کو نکالنے، لگانے کے لیے وقت:

مکینک نے ہمیں بتایا کہ پورے سسپنشن کو نکالنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے، جبکہ اسے لگانے میں 2 سے 3 گھنٹے لگتے ہیں۔ مکینک کا کہنا ہے کہ “3 سے 4 گھنٹوں میں کار کا پورا سسپنشن تبدیل کیا جا سکتاہے۔”

نئے سسپنشن کی لائف:

اگر آپ جینوئن سسپنشن لگاتے ہیں تو یہ 1,00,000کلومیٹرز تک کام کرے گا، جبکہ نان-جینوئن تقریبآً 50,000 کلومیٹرز تک چلتا ہے۔

لیبر/پارٹس کی لاگت:

مکینک نے ہمیں بتایا کہ اس کی لیبر پر آنے والی لاگت 8 سے 10 ہزار روپے ہے۔ لیکن کام مکمل ہونے تک اضافی پارٹس اور لیبر کی وجہ سے ہمارے تقریباً 12,000 روپے خرچ ہو گئے۔

الائنمنٹ ضروری ہے:

نیا سسپنشن لگانے کے بعد ہمیشہ اپنی کار کی الائنمنٹ کروائیں کیونکہ خراب سسپنشن اور نان-الائنمنٹ بالآخر آپ کے ٹائروں کو خراب کرے گی۔

کُل لاگت:

آئٹمز قیمت (پاکستانی روپے)
بُش سوِک (2013) 2,500
فرنٹ ڈسک پیڈز (مائی ٹیک) 2,200
ریئر ڈسک پیڈز (مائی ٹیک) 1,800
واٹر پمپ (مائی ٹیک) 2,900
فین بیلٹ (مائی ٹیک) 1,700
ریڈی ایٹر کیپ (مائی ٹیک) 250
ٹائی راڈ اینڈ ‏C13 RH 1,400
ٹائی راڈ اینڈ ‏C13 LH 1,400
رَیک اینڈ ‏C13 دو عدد 2,500
بال جوائنٹ ‏C13 دو عدد 2,800
اسٹیبلائزر (زیڈ-لنک) ‏C13 RH 750
اسٹیبلائزر (زیڈ-لنک) ‏C13 LH 750
کش بُش ری بورن 500
شاک ماؤنٹنگ ری بورن 2 عدد 3,200
لیبر پر آنے والی لاگت 12,000
کُل 36,650

وڈیو یہاں دیکھیں:

Recommended For You: How To Use Cruise Control? -Tips By PakWheels

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Join WhatsApp Channel