ہیونڈائی ٹکسن بمقابلہ کِیا اسپورٹیج: ایک کمپیریزن!

3 16,329

ہیونڈائی ٹکسن کِیا اسپورٹیج اور ٹویوٹا فورچیونر کی بڑی competitor ہے۔ اس سے پہلے ہم نے ٹکسن اور فورچیونر کا کمپیریزن بھی کیا ہے۔

آج ہم ٹکسن اور اسپورٹیج کے درمیان کمپیریزن یعنی تقابل کریں گے ہیونڈائی ٹکسن کے دو ویرینٹس لانچ ہوے ہیں، ٹکسن Ultimate اور GLS اسپورٹ۔

ہم ان ویرینٹس کا کمپیریزن کِیا اسپورٹیج کے 4WD اور 2WD ویرینٹس سے کریں گے۔

ٹکسن TL Ultimate بمقابلہ کِیا اسپورٹیج 4WD: ایک کمپیریزن:

ٹکسن Ultimate اسٹیٹک کارنرنگ لائٹ کے ساتھ آئے گی،جو اسپورٹیج میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ TL Ultimate میں موجود دوسرے فیچرز اور specs جو اسپورٹیج میں موجود نہیں ہیں، وہ AFLS (ڈائنامک بینڈنگ لائٹ  L/R)، گلو باکس وِد کولنگ اور فون وائرلیس چارجنگ ہیں۔

اس کے علاوہ وہ specs جو اسپورٹیج 4WD کے مقابلے میں ٹکسن میں موجود نہیں ہیں، ان میں پارکنگ سینسرز (ریئر اور فرنٹ)، ریئر فوگ لیمپس، اور رین سینسرز شامل ہیں۔ البتہ دونوں ویرینٹس ڈرائیور پاور سیٹ کے ساتھ آتے ہیں۔

مزید تقابل نے ظاہر کیا کہ TL Ultimate اور اسپورٹیج 4WD دونوں الائے رِمز رکھتی ہیں۔ Ultimate ویرینٹ میں ڈسپلے مانیٹر سائز 10 انچ کا ہے، جبکہ اسپورٹیج 4WD میں 7 انچ کی اسکرین ہے۔ کلسٹر LCD-فُل پینل کلر کا سائز Ultimate میں 4.2 انچ ہے جبکہ کِیا کے ویرینٹ میں یہ 3.5 انچ کا ہے۔

ٹکسن کے ویرینٹ میں فُل کروم آؤٹ سائیڈ ڈور ہینڈلز ہیں، جبکہ کِیا اسپورٹیج 4WD میں یہ آدھے ہیں۔

ہیونڈائی ٹکسن TL GLS اسپورٹ بمقابلہ کِیا اسپورٹیج FWD:

اگر ہم ان دو کاروں کو کمپیئر کریں تو ہمیں پتہ چلے گا کہ ٹکسن TL GLS اسپورٹ اسٹیٹک کارنرنگ لائٹ، AFLS (ڈائنامک بینڈنگ لائٹ L/R)، گلو باکس وِد کولنگ، ڈرائیور پاور سیٹ TL اور فون وائرلیس چارجنگ کے ساتھ آتی ہے، جبکہ کِیا اسپورٹیج FWD میں یہ فیچرز نہیں ہوتے۔

اس کے علاوہ اسپورٹیج FWD پارکنگ سینسرز (ریئر)، ریئر فوگ لیمپس (بلب) اور رین سینسرز کے ساتھ آتی ہے، جو ٹکسن کےویرینٹس میں موجود نہیں۔

دونوں ویرینٹس میں فرنٹ پارکنگ سینسرز نہیں ہیں۔

اگر ہم مزید کمپیئر کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ ٹکسن ویرینٹ الائے رمز رکھتا ہے جبکہ کِیا اسپورٹیج میں اسٹیل رِمز ہیں۔ ٹکسن کے ڈسپلے مانیٹر کا سائز 10 انچ ہے، جبکہ اسپورٹیج FWD میں اس کا سائز 7 انچ ہے۔ اس کے علاوہ کلسٹر LCD-فُل پینل کلر کے سائز میں فرق ہے اور کروم آؤٹ سائیڈ ڈور ہینڈلز ان ویرینٹس میں ایک جیسے ہیں جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے۔

ہیونڈائی ٹکسن اور کِیا اسپورٹیج کے انجن کا کمپیریزن:

ہیونڈائی ٹکسن اور کِیا اسپورٹیج کے ویرینٹس میں ایک جیسے 1999cc کے انجن ہیں جو 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشنزر کھتے ہیں۔

فیول ایوریج:

کیونکہ دونوں گاڑیوں کے انجن ایک جیسے ہیں، اس لیے امکان ہے کہ ٹکسن کے ویرینٹس کا فیول ایوریج بھی کِیا اسپورٹیج کے ویرینٹس جیسا ہی ہوگا۔ کِیا AWD کا شہر کے اندر فیول ایوریج 10 کلومیٹرز فی لیٹر اور ہائی وے پر 12 کلومیٹرز فی لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ کِیا FWD کاایوریج بالترتیب 12اور 14 کلومیٹرز فی لیٹر ہے۔

Following is the comparison between Ultimate/AWD variants of Hyundai Tucson and KIA Sportage:

Tucson Vs. Sportage AWD

 

 

 

 

Recommended For You:

Hyundai Tucson OFFICIAL Price Revealed! 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.