ٹویوٹا کرولا کی پانچ بہترین چیزیں – صارفین کے مطابق!

0 6,160

ہونڈا کے بعد ہم نے پاک ویلز سے ٹویوٹا کرولا کی پانچ بہترین چیزوں کے بارے میں پوچھا۔ توقعات کے مطابق آپ نے ہمیں مایوس نہیں کیا اور اس کار کے مختلف مثبت پہلو اور فیچرز کا ذکر کیا، سسپنشن سے لے کر پارٹس کی دستیابی اور ری سَیل ویلیو تک۔

یہ ہیں وہ چند بہترین کوالٹیز، جن کا ذکر پاک ویلرز نے کیا ہے۔

ایک صارف نے اس کے سافٹ سسپنشن اور پاکستان میں کسی بھی سڑک یا راستے پر پر اس کی بھروسہ مندی کو بہترین فیچرز قرار دیا ہے۔

.

دوسرے نے اسے ٹویوٹا کی بہترین طاقتور کار قرار دیا، جو آج بھی زبردست ری سَیل ویلیو رکھتی ہے اور آپ اسے بغیر کسی مسئلے کے گاؤں دیہات میں بھی چلا سکتے ہیں۔

ایک اور پاک ویلر نے ٹویوٹا کرولا کو زبردست فیول اکانمی رکھنے والی ایک بہترین کار قرار دیا۔ صارف کا ماننا ہے کہ ایک مرتبہ یہ کار لینے کے بعد سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ یہ آپ کو پسند نہ آئے۔

ایک اور صارف کے بقول یہ کار بہترین ری سَیل ویلیو اور بہت اچھی گراؤنڈ کلیئرنس رکھتی ہے اور اس کے پارٹس آسانی سے مل جاتے ہیں۔

ایک پاک ویلر کا ماننا ہے کہ یہ کار بہت ٹھنڈا AC رکھتی ہے اور ڈرائیونگ کا بہترین آرام دہ تجربہ دیتی ہے۔

جبکہ ایک صارف سمجھتے ہیں کہ مضبوط باڈی، سڑک پر اچھی گرپ اور مناسب قیمت اس کار کے بہترین فیچرز ہیں۔

اگر آپ اس کار کے بہترین فیچرز بتانا چاہتے ہیں تو PakWheels.com کے فیس بک پیج پر جائیں۔

ٹویوٹا کرولا اور پاکستان:

یہ تبصرے ظاہر کرتے ہیں کہ ٹویوٹا کرولا پاکستان کی مشہور ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ سالہا سال میں یہ کار پاکستانی صارفین کا اعتماد جیت چکی ہے۔ جیسا کہ پاک ویلرز نے کہا ہے کہ اس کے پارٹس کی دستیابی، ری سَیل ویلیو اور دیہی علاقوں میں اچھی ڈرائیو اس کار کی بہترین چیزوں میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس کار کی کامیابی کی بڑی وجہ پاکستانی سڑکوں پر اس کی بھروسہ مندی اور ساتھ ساتھ ایک بہت اچھی روڈ کلیئرنس ہونا بھی ہے۔

گو کہ Covid-19 اور اس سے پہلے زیادہ ٹیکسز کی وجہ سے ٹویوٹا انڈس موٹرز کو سیلز ڈپارٹمنٹ میں کچھ مسائل کا سامنا ہے لیکن کمپنی آہستہ آہستہ لوکل مارکیٹ میں اپنا مقام حاصل کر رہی ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.