الرٹ! مری میں ایک بار پھر بدترین ٹریفک جام کا خطرہ
اگر آپ برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے اور شمالی علاقوں کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس آپ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری موجود ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔ لہذا، اگر آپ جانا چاہتے ہیں، تو ان حالات کو مدںظر رکھتے ہوئے منصوبہ بنائیں۔
اگرچہ وفاقی وزیر نے اس رش کا سہرا عوام کے بہتر طرز زندگی کو دیا ہے لیکن یہ ایک الگ بحث ہے۔ ہم آپ کو ان علاقوں میں سفر کرنے سے خبردار کرنا چاہتے ہیں۔ بھاری برفباری کی وجہ سے ہر سال سیکڑوں لوگ اور گاڑیاں پہاڑی مقام پر پھنس جاتی ہیں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ لوگوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا کیوںکہ یہ ٹریفک جام عام لوگوں اور حکام کیلئے شدید تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔
مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئ گنا اوپر چلے گئے ہیں سیاحت میں یہ اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے اس سال سو بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا تمام بڑے میڈیا گروپس 33سے چالیس فیصد منافع میں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 5, 2022
گزشتہ ماہ کی اپڈیٹ
29 دسمبر کو 50000 کاریں پہلے ہی مری میں داخل ہو چکی تھیں جہاں صرف 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔
اس کے بعد راولپنڈی انتظامیہ نے مری آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) راولپنڈی نے تمام اہم مقامات پر انسپکٹرز کی نگرانی میں متعدد ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا۔
لہذا، اس ٹریول ایڈوائزری سے سیاحوں کو ٹریفک جام سے بچنے اور موسم سے لطف اندوز ہونے میں مدد ملے گی۔ پولیس نے ڈرائیوروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی لین میں رہیں، آگے بڑھنے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں، صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کا وقت بچائیں۔
ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ بڑی تعداد میں غیر قانونی طور پر پارک کی گئی گاڑیوں نے ٹریفک کے آگے جانے کے لیے جگہ کو مزید کم کر دیا ہے۔ حکام ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو راستے سے ہٹانے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کریں گے۔
مری کے سیاحوں کے لیے ایڈوائزری
اگر آپ سردیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے مری جانے کا ارادہ کر رہے ہیں یا پہلے ہی وہاں موجود ہیں تو ان باتوں کا خاص خیال رکھیں۔
- کمزور انجن والی گاڑیاں لینے سے گریز کریں۔
- اپنی گاڑیوں کے ٹائروں میں ہوا کا دباؤ کم رکھیں۔
- سیلفیز اور تصاویر لینے کے لیے اپنی گاڑی کو سڑک کے بیچ میں نہ روکیں۔
- اگر آپ ٹریفک جام میں پھنس گئے ہیں تو اپنی لین میں رہیں۔
- مری آنے سے پہلے درج ذیل نمبروں سے موسم کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔
کنٹرول روم 051-9269019
اسسٹنٹ کمشنر مری 0321-3219221
ڈی ایس پی ٹریفک 0321-5615668
ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051-9269200 پر رابطہ کریں۔