چوتھی جنریشن کی نئی ہیونڈائی ٹکسن کی رونمائی!
ہیونڈائی نے آج انٹرنیشنل مارکیٹ کے لیے نئی ہیونڈائی ٹکسن کا ایک نظارہ پیش کیا ہے۔ عالمی سطح پر کراس اوور یوٹیلٹی گاڑیوں/CUVs اور اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑیوں/ SUVs کی پچھلی ایک دہائی میں غیر معمولی ڈیمانڈ دیکھنے میں آئی ہے۔ لیکن اس سلسلے میں کچھ خاص نام ایسے ہیں جو اس سے کہیں پہلے سے موجود ہیں۔ سیگمنٹ میں مشہور اور مارکیٹ لیڈر ہونڈا CR-V، ٹویوٹا Rav4 تو 90ء کی دہائی کے درمیان میں آئی تھیں۔ ہیونڈائی ٹکسن، ایک C-SUV/کراس اوور-SUV (کیٹیگری کے لحاظ سے میڈیم سائز گاڑی) نے 2004ء میں پہلی جنریشن کے ساتھ اس مارکیٹ میں قدم رکھا۔
“ٹکسن” امریکی ریاست ایریزونا کے مشہور شہر ٹکسن سے موسوم ہے۔ ہیونڈائی پہلی جنریشن سے اب تک دنیا بھر میں اس کے 50 لاکھ سے زیادہ یونٹس فروخت کر چکا ہے۔ جن میں سے تقریباً 10 لاکھ صرف امریکا میں بیچے گئے ہیں۔ اس سے ہیونڈائی برانڈ کے لیے ٹکسن کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ حالیہ چند ہفتوں میں کئی ٹیزرز پیش کرنے کے بعد بالآخر ہیونڈائی نے نئی چوتھی جنریشن، چیسی کوڈ NX4 ہیونڈائی ٹکسن، پر سے پردے اٹھا دیے ہیں۔
ایکسٹیریئر:
پچھلے چند مہینوں میں ٹکسن کے کیموفلاجڈ پروٹوٹائپ کی کئی تصویریں انٹرنیٹ پر آئیں۔ کئی شوقین گرافک ڈیزائنرز نے اس کی بنیاد پر اپنی renderings بھی بنائیں۔ ایک چیز جو بہت نمایاں تھی کہ نئی ٹکسن اندر اور باہر دونوں سے زبردست ہوگی۔ ٹکسن کی چوتھی جنریشن مکمل طور پر یونیک ہے اور اس میں پچھلے ماڈل جیسی کوئی چیز موجود نہیں۔ البتہ ٹکسن نئی 7ویں جنریشن کی ایلانٹرا جیسا یونی باڈی چیسی رکھتی ہے۔ یہ برانڈ شناخت کی اگلی جنریشن کی عکاسی کرتی ہے۔ ہیونڈائی نے نئی ڈیزائن فلاسفی کو “پیرامیٹرک ڈائنامکس” کا نام دیا ہے جو بولڈ ہے اور angular بھی۔
ہم ٹکسن کی نئی ڈیزائن تھیم کو اس ڈیزائن کا دہراؤ کہہ سکتے ہیں کہ جو ہم پہلے ہیونڈائی کی جدید 7 ویں جنریشن کی ایلانٹرا میں دیکھ چکے ہیں۔ ہیونڈائی نے اس ڈیزائن کو ‘ Sensuous Sportiness’ کے طور پر بیان کیا ہے۔ نئی ٹکسن پچھلی جنریشن سے زیادہ بڑی اور زیادہ چوڑی ہے۔ ہیونڈائی کے مطابق لمبا ہُڈ اور چھوٹا overhung ایک بڑے ویل بیس کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے جو اسے ایک اسپورٹی لُک دیتا ہے۔ نئی ایلانٹرا کی طرح ٹکسن کے باڈی پینلز بھی روایتی ڈیزائن اپروچ کے بجائے chiseled انٹرفیسز رکھتے ہیں۔ یہ آگے کی جانب حرکت کا تاثر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑے فینڈرز اسے زیادہ مضبوط ساخت دیتے ہیں۔
فرنٹ لُک:
فرنٹ پر ہیونڈائی نے فرنٹ گرِل اوپننگ کے ساتھ جواہر جیسی DRL/ڈے ٹائم رننگ لائٹس شامل کی ہیں، جو ایک مرتبہ پھر ہیونڈائی کا نیا منفرد ڈیزائن ہے۔ جب لائٹس آن نہ ہوں تو یہ گرِل کے اندر چھپ جاتی ہیں۔ جارحانہ انداز کا فرنٹ اور ریئر بمپرز ایک diffuser کے ساتھ آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ریئر پر اسپلٹ slanting ٹوئن ٹیل لائٹس ایک دوسرے سے جڑی لائٹ بار کے ساتھ کافی ڈرامائی لگتی ہیں، خاص طور پر رات کے وقت میں۔ اندھیرے میں ریئل ٹیل لائٹ کی روشنی لفظ “H” کی طرح چمکتی ہیں جو ہیونڈائی کی نمائندگی کرتا ہے۔ بیک پر اسپوائلر کے نیچے ایک چھپا ہوا وائپر آرم بھی ہے۔ برانڈ لوگو بھی ٹرک کے بجائے ریئر گلاس میں ہے، آپ کو اس خاص جگہ پر وائپر آرم نظر آئے گا۔
انٹیریئر:
ٹکسن کی پچھلی جنریشنز کے مقابلے میں، جو خود سے پچھلے ڈیزائن کا ارتقاء زیادہ لگتی تھیں، نئی ٹکسن ایک مکمل طور پر نئی چیز ہے۔ ایکسٹیریئر کی طرح ہیونڈائی نے انٹیریئر پر بھی خاصا وقت لگایا ہے۔ ہیونڈائی نئی ٹکسن کے “INTERSPACE” انٹیریئر کو بہت آرام دہ اور باسہولت قرار دیتا ہے۔ انٹیریئر ڈیزائن کی بنیاد ہے انتہائی نفاست سے شامل کی گئی ٹیکنالوجی۔ سادہ اور خوبصورت ڈیش بورڈ تسلسل کے ساتھ فرنٹ ڈور پینلز میں جا ملتا ہے، جو اسے ایک پریمیم گاڑی کا لُک دیتا ہے۔ اس کے علاوہ جُدا سلِم ایئروینٹس بھی اعلیٰ درجے کے اور نفیس لگتے ہیں۔ پورے انٹیریئر میں ٹوئن سلوَر میٹل گارنش موجود ہے جو فرنٹ سے لے کر ریئر تک جاتی ہے۔
ٹکسن کو کسٹمائزیبل ambient لائٹنگ ایڈجسٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے جو 64 رنگوں کا آپشن اور brightness کے 10 لیولز رکھتی ہے۔ اس میں 10.25 انچ کی دو ڈجیٹل اسکرینیں ہیں، ایک اسٹیئرنگ کے پیچھے انسٹرومنٹ پینلز کے طور پر۔ دوسری درمیان میں انفوٹینمنٹ سسٹم کی حیثیت سے۔ ہیونڈائی اسے واٹرفال ڈیزائن کہتا ہے، اور یہ انٹیریئر کی سب سے نمایاں جھلک ہے۔
نئی ہیونڈائی ٹکسن کے مزید فیچرز:
آپ مین ہیڈ یونٹ سے کار کی کئی سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں۔ سینٹرل کونسول میں ایک بٹن آپریٹڈ شفٹ بائے وائر ٹرانسمیشن ہے، جو جگہ کو کشادہ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ہیونڈائی نے روایتی پارکنگ بریک بھی ختم کر دیا ہے۔ اسی طرح سینٹرل کونسول اسٹیک کے نیچے بھی ایک جگہ ہے۔ ٹکسن ایک ایئر پیوری فکیشن سسٹم کے ساتھ ایئر کوالٹی مانیٹرنگ آپشن بھی دیتی ہے۔ HVAC بُو کو ختم کرنے کے لیے ایک lower moisture evaporator بھی موجود ہے۔
ٹکسن ایک ڈجیٹل چابی کے ساتھ بھی آتی ہے جو نیئر فیلڈ کمیونی کیشن (NFC) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے اور authorized یوزر بغیر کسی چابی کے گاڑی کو چلا سکتا ہے۔ یوزرز گاڑی کو لاک/ان لاک کرنے، اسٹارٹ کرنے اور کلائمٹ کنٹرول جیسے دوسرے فنکشن 90 فٹ کی دُوری سے استعمال کر سکتے ہیں۔ بہتر ٹرِم لیولز کو پریمیم بوس آڈیو میوزک سسٹم بھی ملتا ہے۔ ڈوئل زون کلائمٹ کنٹرول، وائس کنٹرول فیچرز بھی ایمیزن الیگزا/گوگل ہوم کی طرح دستیاب ہیں، کہ جو آپ کی ٹکسن کے کنٹرول پینل سے ہی اسمارٹ ہوم اپلائنسز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ہیونڈائی کے مطابق نئی ٹکسن میں بہتر انٹیریئر اور کارگو گنجائش ہے۔ جہاں تک فٹ پرنٹ کی بات ہے اس حوالے سے باضابطہ طور پر اعداد و شمار تو ظاہر نہیں کیے گئے، لیکن نئی ٹکسن پچھلی سیٹیں فولڈ کرنے پر 1095 لیٹرز کی کارگو گنجائش رکھتی ہے۔
نئی ہیونڈائی ٹکسن میں سیفٹی فیچرز:
جہاں تک سیفٹی کی بات ہے تو نئی ٹکسن میں فیچرز کی ایک لمبی فہرست موجود ہے۔ مینوفیکچرر نے نئی ٹکسن کو ہیونڈائی اسمارٹ سینس پیکیج سے لیس کیا ہے، جس میں ہائی وے ڈرائیو اسسٹ (HDA)، فارورڈ کولیژن اوائیڈنس اسسٹ (FCA) راہگیر کو DETECT کرنے کی سہولت کے ساتھ اور لین کیپ اسسٹ (LKA) شامل ہیں۔ دوسرے فیچرز میں لین فالوونگ اسسٹ (LFA)، بلائنڈ-اسپاٹ ویو مانیٹر، بلائنڈ-اسپاٹ کولیژن وارننگ (BCW)، سراؤنڈ ویو مانیٹر اور ریورس پارکنگ کولیژن اوائیڈنس اسسٹ (RPCA) شامل ہیں۔
کمپنی نے ریموٹ اسمارٹ پارکنگ اسسٹ (RSPA)، ہائی بیم اسسٹ (HBA) اور ڈرائیور اٹینشن وارننگ (DAW) بھی انسٹال کیے ہیں۔ اضافی فیچرز میں بلائنڈ اسپاٹ کولیژن اوائیڈنس اسسٹ (BCA)، ریئر کراس ٹریفک کولیژن اوائیڈنس اسسٹ (RCCA) کے ساتھ، ایڈوانسڈ اسمارٹ کروز کنٹرول (SCC) اسٹاپ اینڈ گو اور سیف ایگزٹ وارننگ (SEW) شامل ہیں۔ ایک 360 ڈگری کیمرا بھی دستیاب ہوگا۔
جدید ہیونڈائی ٹکسن کی پاور ٹرین:
مارکیٹ کی بنیاد پر ٹکسن مختلف انجن آپشنز میں دستیاب ہوگی، جن میں ہائبرڈ اور پلگ اِن ہائبرڈ شامل ہیں۔ اس وقت بہت زیادہ تفصیلات موجود نہیں، لیکن یہ انجن آپشنز مختلف ہیں جیسا کہ 2.5L فور سلنڈر GDI انجن 187hp، 2.0L MP جو 154hp دیتا ہے، 1.6 ٹربو GDI جو 177hp یا 148hp کا پاور آؤٹ پٹ رکھتا ہے۔ ایک 1.6 ٹربو GDI بھی ہے جو مائلڈ ہائبرڈ کے طور پر 48V بیٹری بھی رکھتا ہے، اور دو پاور بینڈز میں دستیاب ہے، 177hp یا 148hp، جس کا انحصار ویرینٹ پر ہے۔
ڈیزل میں 1.6 VGT/Variable Geometry Turbo ملٹی پاور آؤٹ پٹس کے ساتھ۔ یہی انجن ایک 48V بیٹری پیک کے ساتھ بھی مائلڈ ہائبرڈ کے طور پر دستیاب ہے۔ ایک زیادہ طاقتور 2L VGT بھی دستیاب ہے جو 183hp رکھتا ہے۔ روایتی ہائبرڈ کے طور پر 1.6L ٹربو GDI، 266hp اور 350Nm ٹارک کے ساتھ ہوگا۔ یہی انجن پلگ ان ہائبرڈ ورژنز میں بھی پیش کیا جائے گا، 262hp تک کی طاقت کے ساتھ۔
الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ملٹی لنک ریئر سسپنشن فرنٹ میں میک فرسن کے ساتھ اسٹینڈرڈ ہوگی۔ ہیونڈائی ٹکسن کو HTRAC/ہیونڈائی AWD سسٹم میں بھی پیش کرے گی۔ HTRAC کو چوتھی جنریشن کی ٹکسن کے لیے calibrate کیا گیا اور بہتر بنایا گیا ہے جو ایکو/کمفرٹ/اسمارٹ/اسپورٹ ڈرائیونگ موڈز میں آتا ہے۔ ہیونڈائی چند علاقوں کے لیے تین مزید موڈز بھی شامل کرے گا: Mud، Sand اور Snow ڈرائیونگ موڈز۔