یاماہا بائک کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

0 3,228

یاماہا نے روایت برقرار رکھتے ہوئے بائکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ ایک نوٹیفکیشن میں کمپنی نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2021 سے ہوگا اور جیسا کہ توقع کی جا رہی تھی، قیمتوں میں اضافی کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

نئی قیمتیں

یاماہا YB 125Z کی قیمت میں 8000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت 184000 روپے ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 176000 روپے ہے۔ اسی طرح  یاماہا YB 125DX کی قیمت میں 8500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی نئی قیمت  198500روپے ہوگئی ہے جبکہ پرانی قیمت 190000 روپے ہے۔

تیسری بائک YBR 125 کی قیمت میں بھی 8000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائک کی قیمت 196000 روپے سے بڑھ کر 204000 روپے ہو گئی ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے YBR-125G کی قیمت میں 8500 روپے اضافہ کیا تھا جس کے بعد بائک کی 213500 روپے ہو گئی تھی جبکہ پرانی قیمت 205000 روپے تھی۔

اس سے قبل قیمتوں میں کیا گیا اضافہ

گزشتہ ماہ یاماہا نے تین موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ یاماہاYB 125Z کی قیمت میں 7000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 176000 روپے سے بڑھ کر 169000 روپے ہو گئی۔

اسی طرح یاماہا YB 125DX کی قیمت میں 7500 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 182500 روپے سے بڑھ کر 190000 روپے ہو گئی ہے۔

یاماہا YBR کی قیمت میں 8000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 188000 روپے سے بڑھ کر 196000 روپے ہو گئی۔ یاماہا YBR 125G کی قیمت میں 8000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 197000 روپے سے بڑھ کر 205000 روپے ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بائکس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ اس کی بڑھتی مانگ ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد مارکیٹ میں بائک کی مانگ میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ سپلائرز کو بائک اور ان کے اسپیئر پارٹس کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے جس کے باعث ڈیلرز نے بائکس کو ON Money پر بیچنا شروع کر دیا ہے اور کمپنی نے بائیک کی قیمتوں 7000، 7500 اور 8000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.