ہیونڈائی ایلانٹرا 1.6L کی متوقع قیمت
آج سے چند روز قبل ہم نے آپ کو نئی ہیونڈائی ایلانٹرا 1.6L کی متوقع لانچ کے بارے میں بتایا تھا۔ ہمارے ذرائع نے ہمیں بتایا کہ ہیونڈائی نشاط عید سے قبل گاڑی کو لانچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ تاہم، ابھی تک کوئی تصدیق شدہ تاریخ سامنے نہیں آئی۔ ہمارے ذرائع نے آنے والی نئی کار کے بارے اہم تفصیلات (یعنی قیمت) سے آگاہ کیا ہے۔
ہیونڈائی ایلانٹرا 1.6L کی متوقع قیمت
خیال رہے کہ کمپنی یا ڈیلرشپ کی جانب سے آفیشل قیمت کے بارے میں تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ذرائع نے اپنی طرف سے اندازہ لگاتے ہوئے قیمت کے بارے بتایا ہے۔ نئی ہیونڈائی ایلانٹرا 1.6Lکی متوقع قیمت 40 لاکھ روپے سے کم ہوگی۔ اگر ذرائع درست ہیں تو یہ واقعی ایک اچھی خبر ہے۔
ڈیلرشپ پر آمد
ہمارے ذرائع نے ہمیں کچھ اضافی معلومات فراہم کی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ نئی سیڈان اگلے دو دنوں میں نمائش کے لیے ڈیلرشپ پر پہنچ جائے گی۔ یعنی کہ گاڑی جمعہ یا اس ہفتے کے آخر میں آ سکتی ہے۔
حریف
اگر گاڑی کی قیمت 40 لاکھ سے کم رکھی جاتی ہے تو اس کا مقابلہ ٹویوٹا یارس اور ہنڈا سٹی سے ہوگا۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ یہ سی سیگمنٹ سیڈان ہے (یعنی ہنڈا سوِک اور ٹویوٹا کرولا کا سیگمنٹ) لیکن کار کا سائز اس کی حریف گاڑیوں سے بڑا ہے۔
ایلانٹرا 2.0 کی لانچ
ہیونڈائی نشاط نے مارچ 2021 میں اپنی پہلی سی سگمنٹ سیڈان لانچ کی۔ PAMA کی جانب سے جاری کی گئی سیلز رپورٹ میں درج اعداد و شمار کے مطابق ہیونڈائی نے ایک سال میں ایلانٹرا کے 2784 یونٹس فروخت کیے۔ مارچ 2021 میں ایلانٹرا کے46 یونٹس جبکہ فروری 2022 میں 312 یونٹس فروخت ہوئے۔ یعنی صرف ایک سال کی مدت میں 578 فیصد تیزی سے سیلز بڑھیں۔
تاہم، اگر صارفین کے پاس منتخب کرنے کے لیے مزید ویرینٹس بھی موجود ہوتے تو ایلانٹرا کی سیلز میں مزید بہتری دیکھنے کو مل سکتی تھی۔ پچھلےایک سال سے 2000 سی سی ایلانٹرا کے مقابلے میں 1.6Lاور 1.8L کرولا اور 1.5L اور 1.8L سوِک ویرینٹس دیکھے جا رہی ہیں۔
ہیونڈائی ایلانٹرا کے 1.6L ویرینٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔