ہنڈا نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

0 10,753

ٹویوٹا پاکستان کی جانب سے قیمت بڑھانے کے ایک دن ہی بعد ہنڈا اٹلس نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ کمپنی نے ہنڈا سٹی، سوِک اور بی آر وی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2022 سے ہوگا۔

ہنڈا سٹی کی نئی قیمتیں

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہنڈا سٹی کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

  • ہنڈا سٹی 2L مینوئل کی قیمت میں 135000 روپےاضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3129000 روپے سے بڑھ کر 3264000 روپے ہو چکی ہے۔
  • ہںڈا سٹی کے دوسرے ویرینٹ 2L CVT کی نئی قیمت 3389000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3249000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 140000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
  • ہنڈا سٹی 5L CVT مینوئل کی قیمت میں 143000 روپےاضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3446000 روپے سے بڑھ کر 3589000 روپے ہو چکی ہے۔
  • ہنڈا سٹی 5L ایسپائر مینوئل کی قیمت میں 150000 روپےاضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 3729000 روپے سے بڑھ کر 3579000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح ہںڈا سٹی 5L ایسپائر سی وی ٹی کی نئی قیمت 3899000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 3749000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 150000 روپے اضافہ ہوا ہے۔

ہنڈا سوِک کی نئی قیمتیں

کمپنی کے مطابق ہنڈا سٹی کی نئی قیمتیں یہ ہیں:

  • ہنڈا سوِک سٹینڈرڈ کی قیمت میں 150000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5399000 روپے سے بڑھ کر 5549000 روپے ہو چکی ہے۔
  • ہنڈا سوِک اورئیل کی نئی قیمت 5799000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 5649000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 150000 روپے اضافہ ہوا ہے۔
  • ہنڈا سوِک RS کی قیمت میں 150000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6499000 روپے سے بڑھ کر 6649000 روپے ہو چکی ہے۔

ہنڈا بی آر وی

ہنڈا بی آر وی کی قیمت میں 170000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4079000 روپے سے بڑھ کر 4249000 روپے ہو چکی ہے۔

شرائط و ضوابط

کمپنی کے مطابق:

  • گزشتہ قیمت 30 اپریل 2022 کو مکمل بیک آرڈرز پر لاگو ہوگی۔
  • ہنڈا سٹی اور BR-V کو گزشتہ قیمت پر حاصل کرنے کے لیے 30 اپریل 2022 کی تاریخ کے بیک آرڈر والے صارفین کو 30 جون 2022 تک مکمل ادائیگی جمع کرانی ہوگی۔
  • نئی قیمتیں تمام فریٹ چارجز کے علاوہ ہوں گی
  • ڈیلیوری کے وقت کوئی بھی گورنمنٹ ٹیکس صارف سے وصول کیا جائے گا۔

ہنڈا کار کی نئی قیمتوں کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ یہ جائز ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.