ایم جی کیجانب سے 200,000 روپے اضافی مانگنے کا معاملہ، تفصیلات جانیئے

0 1,369

ایسا لگتا ہے کہ ایم جی پاکستان اور اس کے صارفین ایک بار پھر آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی مکمل ادائیگی کے باوجود 200000 روپے اضافی رقم کے طور پر مانگ رہی ہے۔ ایم جی پاکستان کی جانب سے ایم جی ایچ ایس ایکسکلوژیو کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یہ مسئلہ کھڑا ہوا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں تین مرحلوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے ان صارفین کے لیے بھی 200000 روپے کا اضافہ کیا ہے جنہوں نے مکمل ادائیگی کر دی ہے اور جن کی گاڑی کا ڈیلیوری ٹائم نومبر- دسمبر 2021 تھا۔ دریں اثنا، جزوی ادائیگی کرنے والے صارفین کیلئے بھی 500000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جنوری 2022 کے تمام نئے آرڈرز اور ڈیلیوریز کے لیے 850000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قیمتوں میں اضافے کا ان صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا جنہوں نے پوری ادائیگی کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں بک کرائی ہیں۔ اگرچہ یہ کوئی تحریری قانون نہیں ہے لیکن زیادہ تر کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کی صورت میں اضافی ادائیگی نہیں کرتی ہیں۔ یعنی مقامی آٹو انڈسٹری میں یہ اخلاقی عمل رائج ہے لیکن ایم جی پاکستان صارفین سے 200000 روپے اضافی مانگ رہا ہے جس پر صارفین خوش نہیں ہیں۔

ایم جی پاکستان کا موقف

پاک ویلز سے بات کرتے ہوئے ایم جی حکام نے کہا کہ کمپنی کو قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فریٹ چارجز میں اچانک اضافے اور ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی بڑھتی ہوئی شرح کی بنیاد پر کرنا پڑا۔ کمپنی حکام نے مزید کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے بعد بھی ہم نے 10000 یونٹس پرانی قیمتوں پر بیچے ہیں۔ تاہم ایم جی ایکسکلوژیو کے لیے کل لاگت کا صرف 23 فیصد گاہک سے لیا جا رہا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ ایم جی نے مکمل بوجھ خریداروں پر نہیں ڈالا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بوجھ 850,000 روپے سے زیادہ ہونا چاہیے لیکن ہم نے اسے صرف نئے آرڈرز پر لاگو کیا ہے۔

کمپنی حکام کا کہنا تھا کہ صرف ایم جی ایکلسکلوژیو کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ کراچی بندرگاہ پر تقریباً 800 ایم جی ایچ ایس یونٹس موجود ہیں اور ہم یہ اپنے خریداروں کو اصل قیمت پر فراہم کریں گے۔

ایم جی نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان میں مقامی پیداوار کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ  “Pakistan Chooses the Next MG” مہم کے تحت ملک گیر ریسرچ کر رہے ہیں اور مقامی مصنوعات کے ماڈلز کو حتمی شکل دینے کے لیے عالمی لائن اپ گاڑیوں، یعنی MG 5، MG 6، RX 8، HS 2.0T AWD، ZS اورHS PHEV کے بارے میں رائے حاصل کر رہے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.